احتساب عدالت نے شہباز شریف کے داماد عمران علی کو اشتہاری قرار دے دیا

لاہور (پبلک نیوز) احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ رہنما پی پی پی خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانےکی تحقیقات کا بھی آغاز۔

احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دامادعمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہورکوعمران علی کی جائیدادوں کی تفصیلات 24 گھنٹے میں جمع کروانے کاحکم دے دیا۔ عمران علی پرالزام ہےکہ انہوں نے پنجاب پاور... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 گھنٹے پہلے

ہائیکورٹ کے حکم پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن

لاہور(پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف سختی سے کارروائیاں کرنا شروع کر دی ہیں، نہ پہننے والوں کو چھ سو روپے سے لے ایک ہزار جرمانہ کیا جا رہا ہے۔

لاہور موٹر سائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا ہو گا، مال روڈ پر منسلک روڈز پر بیرئیر لگا کر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں کو روک کر چالان کیے جا رہے ہیں۔ مال روڈ پر 32 مقامات پر بیرئیر لگائے گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ سے انسان محفوظ رہتا ہے عملدرآمد ہونا چاہئیے۔

مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  13 گھنٹے پہلے

چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر فیصل عابدی پر مقدمہ درج

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی اور دیگر دفعات  لگائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر فیصل رضا عابدی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان سپریم کورٹ شاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا۔

فیصل رضا عابدی کےخلاف مقدمہ دفعہ 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج ہوا ہے۔مقدم... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 روز پہلے

قومی ایئر لائن میں ایک اور میگا کرپشن اسکینڈل سامنے آ گیا

لاہور (پبلک نیوز) قومی ایئر لائن میں کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آ گئی ہے۔ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 400ارب سے تجاوز کر گیا۔

پبلک نیوز نے قومی ایئر لائن میں ایک اور میگا کرپشن اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا۔ سابق مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی کے قریبی رشتے دار سردار حماد گل پر مہربانیوں کی لمبی داستان ہے۔ سردار مہتاب نے سردار حماد گل خان  پر نوازشوں کی بارش کر دی۔

ذرائع نے اس امر کا انکشاف کیا ہے کہ ائیر پورٹ ہوٹل میں سردار حماد کے قیام کے لیے پی آئی اے کی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 روز پہلے

شراب برآمدگی کیس: چالان عدالت میں جمع، شرجیل میمن شریک جرم قرار

کراچی (پبلک نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ضیا الدین ہسپتال سے شراب برآمدگی مقدمہ میں اہم موڑ۔  تفتیشی افسر کے پیش کردہ چالان میں شرجیل میمن کو شریک جرم قرار دے دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان کے مطابق کمرے کی تلاشی میں تین بوتلیں ملیں جن میں ایک بوتل میں دو انچ شراب کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

شرجیل انعام میمن ضیاالدین ہسپتال کے وی آئی پی کمرہ نمبر 4013 میں زیر علاج تھا، چالان کے مطابق یکم اگست کو معلوم ہوا کہ کمرہ میں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  6 روز پہلے