جعلی عامل کے حکم پر بچی کو قتل کرنیوالے باپ، تین چچا کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سرگودھا (پبلک نیوز) شاہینوں کے شہر میں گدھوں کا راج، جعلی عامل کے حکم پر بچی کو قتل کرنے والے باپ، تین چچا کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے 6روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے چاروں افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں جعلی عامل کے حکم پر ڈیڑھ سالہ بچی کو قتل کر دیا گیا۔ سرگودھا قتل کے الزام میں گرفتار 4 افراد کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت سے قاتل باپ مطاہر رسول، تین چچا اور دیگر کا چھ روزہ ریمانڈ حاصل کر ل... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

ایف آئی اے سائبر کرائم نے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

حیدر آباد(پبلک نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم کی حیدر آباد میں بڑی کارروائی، خاتون کی عریاں ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

حیدر آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کر کے خاتون کی عریاں ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم خلیل احمد میمن حیسکو میں لائن سپریٹنڈنٹ کے عہدے پر ملازمت کرتا ہے۔ ملزم اپنے مکروہ کام کو انجام دینے کے لئے مختلف کمپنیز کی 13 سمز استعمال کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

سندھ فوڈ اتھارٹی کا سٹی کورٹ پر چھاپہ، دکاندارد کانیں چھوڑ کر فرار

کراچی (پبلک نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی جونا مارکیٹ کھویا منڈی میں مضر صحت کھویا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 12 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ متعدد دکاندار دکانیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مضر صحت کھویا انسانی جان کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے جونا مارکیٹ کھویا منڈی میں مضر صحت کھویا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضر صحت کھویا برآمد کر کے 12 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ کارروائی کے دوران متعدد دکان... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے

رینجرز کی بڑی کارروائی،ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی(پبلک نیوز) گلشن اقبال علاقہ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم لیاری گینگ وار سمیت 2013 میں قتل کی 8 وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

 

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرزکی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم فاروق 2007 میں ایم کیو ایم لندن آگرہ تاج سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ رہا۔2018ء سے 2012ء تک ایم کیو ایم اور لیاری گینگ وار کے درمیان ہونے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

لاہور: 7سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں 7سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ دیگر واقعات میں بھی 2گاڑیاں سے سامان برآمد، 2ملزمان بھی پکڑے گئے۔

انوسٹگیشن ونگ صدر ڈویژن راشد ہدایت  نے پریس کرتے ہوئے بتایا کہ سات سالہ بچی عائشہ سے زیادتی کرنے والا 55 سالہ سفاک  ملزم لیاقت علی  گرفتار کر لیا ہے۔

دو روز قبل مانگا کے علاقے میں سات سالہ بچی عائشہ سے زیادتی ہوئی جس پر انچارج انویسٹیگیشن افضل سندھو نے ایس پی صدر کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے