ڈولفن پولیس ڈکیتی و چوری میں ملوث، دو اہلکار گرفتار، مزید گرفتاریوں کا امکان

لاہور (پبلک نیوز) ڈولفن پولیس کے اہلکار اسٹریٹ کرائم میں ملوث، ڈکیتی اور چوری میں ملوث دو ڈولفن اہلکار گرفتار، مزید گرفتاریوں کا بھی امکان، ڈولفن اہلکاروں سے چوری کی موٹرسائیکلیں برآمد۔

سی آئی اے ذرائع کے مطابق ڈولفن پولیس کے اہلکار اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔ ڈکیتی اور چوری میں ملوث دو ڈولفن اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں سے چوری کی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ واضح رہے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

شرجیل میمن کے وارڈ سے برآمد ہونیوالی شراب کی بوتلوں کی میڈیکل رپورٹس مشکوک

کراچی (پبلک نیوز) شرجیل میمن کے وارڈ سے برآمد ہونے والی شراب کی بوتلوں کی میڈیکل رپورٹس مشکوک نکلیں۔ طبی عملہ بوتلوں میں موجود مادے کو زبان سے ٹیسٹ کرتا رہا۔ فوٹیج سامنے آنے پرپولیس حکام نے کیس کی از سر نوتحقیقات کرنے کا فیصلہ  کر لیا

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کےوارڈ سے شراب کی بوتلیں برآمدگی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ سروسز ہسپتال کےعملہ نے شراب کی بوتلوں  کی جانچ پڑتال کے دوران انوکھا کارکانامہ دکھا دیا۔ کیمیکل کے بجائے بوتلوں میں موجود مواد کو زبا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی(پبلک نیوز) کراچی کے اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد مارے گئے، دو خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔


سکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقہ اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ سکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے حساس اداروں کی نشاندہی پر چھاپہ مارا۔ جس کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد، بال بیرنگز اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں۔


پولیس... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

لاہور: ایک ہی گھر کے چار افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آ گئی

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں ایک گھر سے چار لاشیں ملنے کا معاملہ پر ایس پی صدر معاز ظفر کا بیان سامنے آ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق میاں بیوی اوربچوں کی ہلاکت گیس والی استری کے بند نہ ہونے کی صورت میں کمرے میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔ چاروں افراد کی ہلاکت کی تحقیقات وہ خود کر رہے ہیں۔

ایس پی صدرمعازظفر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے جسم پر کسی قسم کے زخم کے نشان نہ ہیں۔ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحق... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

کراچی(پبلک نیوز) ایم کیو ایم کارکن راشد ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو سزائے موت سنا دی، انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کارکن راشد ٹیلر اور ذزاہد عباس زیدی کو سزاۓ موت سنا دی گئی۔عرفان اور کلیم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں قتل کیے جانے کے بعد عدالت سے انصاف مل گیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کا 27 اگست کو... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 ماه پہلے