برصغیر کے عظیم غزل گائیک مہدی حسن کی آج 91 ویں سالگرہ

لاہور(پبلک نیوز) شہنشاہ غزل مہدی حسن کا آج 91 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ گوگل نے بھی معروف گائیک کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بے شمار سپرہٹ گیت گائے۔

 بھارتی ریاست راجستھان میں پیدا ہونے والے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے سے تھا۔ ان کے والد بھی کلاسیکل گائیکی میں شہرت رکھتے تھے۔ مہدی حسن نے احمد فراز کی لکھی ہوئی غزل" رنجش ہی سہی۔ دل ہی دکھانے کے لئے آ " جب جب گائی، ڈھیروں داد سمیٹی۔

 

مہدی حسن نے فن موسیق... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ''سنجو'' 300 کروڑ کمانے میں کامیاب

ممبئی(پبلک نیوز) بولی وڈ میں اگرچہ ایکشن اور رومانٹک ہیروز کی کمی نہیں، تاہم آج تک کوئی بھی اداکار سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کا مقابلہ نہیں کر سکا۔‘سنجو’ ریلیز کے تیسرے ہی ہفتے 300 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی۔

بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی گزشتہ ماہ 29 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ‘سنجو’ کسی بھی بولی وڈ ہیرو کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جو ریلیز کے تیسرے ہی ہفتے 300 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی۔

مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ممبئی(پبلک نیوز) بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف 35 برس کی ہو گئیں،2003 میں فلم بوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ اپنی سالگرہ اہلِ خانہ کے ہمراہ لندن میں منا رہی ہیں۔

کترینہ کیف 16 جولائی 1983 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ کیف نے 14سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی۔ اداکارہ نے 2003 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، لیکن ان کی کامیابی کا سفر 2005 میں فلم سرکار اور کامیڈی فلم 'میں نے پیار کیوں کیا' سے ہوا۔ 2010ء میں دہشت گردی پر مبنی فلم 'نیویارک' کے لیے فلم فیئر میں پہل... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

حکومت فلموں پر ٹکس ختم کرے، "طیفا اِن ٹربل" 25ممالک میں ریلیز ہو گی: علی ظفر

لاہور (پبلک نیوز) اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ 20جولائی کو ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم "طیفا ان ٹربل" کامیاب ثابت ہو گی۔ فلم میں ہر وہ چیز ہے جو شائقین دیکھنا پسند کرتے ہیں جو یہ فلم ایک بار دیکھے گا وہ بار بار دیکھنے جائے گا۔

فلم پاکستان کے علاوہ دنیا کے 25ممالک میں ریلیزکی جائیگی۔ فلم میں مایا علی کے ساتھ کام کے حوالے سے علی طفر نے کہا مایا علی بہت باصلاحیت اداکارہ بلکہ بہترین انسان بھی ہیں۔ ان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ فلم کی ہیروئین مایا علی، سینئر... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 ماه پہلے

قتیل شفائی کی آج 17ویں برسی منائی جا رہی ہے

لاہور (پبلک نیوز) پاکستانی فلمی صنعت کے عہد ساز نغمہ نگار اور بے مثال شاعر قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 برس بیت گئے مگر ان کی سدا بہار شاعری آج بھی دلوں کے ساز چھیڑدیتی ہے۔

ہری پور ہزارہ کے بے مثل نغمہ نگار اور اردو کے معروف شاعر قتیل شفائی کا اصل نام اورنگزیب خان تھا۔ منفرد خیالات کو سادہ اسلوب میں ڈھال کر شعر کہنے کے فن میں مہارت رکھنے والے عہد ساز نغمہ نگار اور عظیم شاعر نے قتیل شفائی کے نام سے شہرت پائی۔

"جب بھی آت... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے