نیشنل کالج آف آرٹس میں طلبہ کے فن پاروں کی سالانہ نمائش

لاہور (سدرہ غیاث) نیشنل کالج آف آرٹس میں طلبہ کے فن پاروں کی سالانہ نمائش ہوئی۔ طلبہ نےاپنے فن پاروں میں معاشرے کی خوب ترجمانی کی۔

تفصیلات کے مطابق نیشل کالج آف آرٹس میں ماسٹرانٹیریئرڈائزائن اور8 بیچلر پروگرام کےطلبہ کےفن پاروں کی سالانہ نمائش ہوئی۔ طلبہ و طالبات نے اپنے تھیسز کے ذریعہ معاشرے کے رویوں کی خوب ترجمانی کی۔

نمائش میں آئے شرکافن پاروں   کے گرویدہ ہو گئے ۔ انہوں نے شاندارکارکردگی پر طلبہ  کو خوب داد دی۔ طلبہ کے تھیسز کی سالانہ نمائش 2... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے

اردو کے نامور شاعر محسن نقوی کو بچھڑے 23 برس بیت گئے

پبلک نیوز: اردو زبان کے قادرالکلام شاعر محسن نقوی کی آج برسی ہے۔ محسن نقوی غزل گو اور سلام گو شاعر ہیں آپ کے کلام میں انسانی رویوں کے رنگ بہت خوبصورتی سے جھلکتے ہیں۔

 

محسن نقوی 5 مئی 1947 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ ان کا مکمل نام سید غلام عباس نقوی تھا۔ شعر کہنے کے لیے محسن تلفظ کرتے تھے لہذا بحیثیت شاعر محسن نقوی کے نام سے مشہور ہوئے۔ محسن نقوی نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان سے اردو میں ایم اے کیا اور کم وبیش اسی زمانے میں ان کی شاعری کا بھی آ... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 ماه پہلے

قومی ترانے کے خالق ابو الاثرحفیظ جالندھری کی سالگرہ

لاہور (پبلک نیوز) پاکستانی قومی ترانے کے خالق، ابو الاثرحفیظ جالندھری کی آج سالگرہ ہے۔ اردو زبان کے پایہ کے شاعر اور افسانہ نگار کی حیثیت سے بھی اپنا مقام بنایا۔ انہوں نے 4 جلدوں پر مشتمل شاہنامہ اسلام تخلیق کی۔ 

حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900ء کو ہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔ 1947 میں تقسیم ہند کے وقت لاہور آ گئے، حفیظ جالندھری نے تعلیمی اسناد حاصل نہیں کیں لیکن اردو زبان کے پایہ کے شاعر اور افسانہ نگار کی حیثیت سے اپنا مقام بنایا۔

انہوں... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 ماه پہلے

معروف پلے بیک سنگر عنایت حسین بھٹی کی 90 ویں سالگرہ

لاہور (حسنین چوہدری) لوک گلوکار، اداکار اور فلمسازعنایت حسین بھٹی کے مداح آج ان کی 90ویں سالگرہ منارہے ہیں، نامور گلوکار کی سریلی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔

 

سوہنی کے شہر گجرات سے اٹھنے والی دلکش آواز آج بھی اپنے مداحوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔ عنایت حسین بھٹی اپنی ذات میں ایک مثال تھے، وہ بیک وقت  گلوکار، اداکار، ہدایت کار، مصنف، سماجی رہنما، کالم نگار اور مذہبی اسکالر تھے۔  انہیں پاکستان کا پہلا سپر سٹار پلے بیک سنگر بھی کہا جاتا... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 ماه پہلے

معروف شاعر احمد فراز کی 88ویں سالگرہ

لاہور (پبلک نیوز) معروف شاعر احمد فراز کے مداح آج ان کی 88ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ احمد فراز نے جو لکھا، جو کہا امر ہو گیا۔ ان کا کلام گانے والے بھی شہرت کی بلندیوں تک جا پہنچے۔

 

سینکڑوں خوبصورت اشعار کے خالق، آبروئے غزل احمد فراز 12 جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا نام سید احمد شاہ رکھا گیا۔ اردو اور فارسی میں ماسٹرز کی ڈگری لینے کے بعد انہوں نے بطور لیکچرر خدمات انجام دیں۔ احمد فراز انقلابی شعراء فیض احمد فیض اور علی سردار جعفری سے بے حد متاثر... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 ماه پہلے