بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ممبئی(پبلک نیوز) بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف 35 برس کی ہو گئیں،2003 میں فلم بوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ اپنی سالگرہ اہلِ خانہ کے ہمراہ لندن میں منا رہی ہیں۔

کترینہ کیف 16 جولائی 1983 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ کیف نے 14سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی۔ اداکارہ نے 2003 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، لیکن ان کی کامیابی کا سفر 2005 میں فلم سرکار اور کامیڈی فلم 'میں نے پیار کیوں کیا' سے ہوا۔ 2010ء میں دہشت گردی پر مبنی فلم 'نیویارک' کے لیے فلم فیئر میں پہل... مزید پڑھیں
6 روز پہلے

حکومت فلموں پر ٹکس ختم کرے، "طیفا اِن ٹربل" 25ممالک میں ریلیز ہو گی: علی ظفر

لاہور (پبلک نیوز) اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ 20جولائی کو ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم "طیفا ان ٹربل" کامیاب ثابت ہو گی۔ فلم میں ہر وہ چیز ہے جو شائقین دیکھنا پسند کرتے ہیں جو یہ فلم ایک بار دیکھے گا وہ بار بار دیکھنے جائے گا۔

فلم پاکستان کے علاوہ دنیا کے 25ممالک میں ریلیزکی جائیگی۔ فلم میں مایا علی کے ساتھ کام کے حوالے سے علی طفر نے کہا مایا علی بہت باصلاحیت اداکارہ بلکہ بہترین انسان بھی ہیں۔ ان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ فلم کی ہیروئین مایا علی، سینئر... مزید پڑھیں
1 ہفتے پہلے

قتیل شفائی کی آج 17ویں برسی منائی جا رہی ہے

لاہور (پبلک نیوز) پاکستانی فلمی صنعت کے عہد ساز نغمہ نگار اور بے مثال شاعر قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 برس بیت گئے مگر ان کی سدا بہار شاعری آج بھی دلوں کے ساز چھیڑدیتی ہے۔

ہری پور ہزارہ کے بے مثل نغمہ نگار اور اردو کے معروف شاعر قتیل شفائی کا اصل نام اورنگزیب خان تھا۔ منفرد خیالات کو سادہ اسلوب میں ڈھال کر شعر کہنے کے فن میں مہارت رکھنے والے عہد ساز نغمہ نگار اور عظیم شاعر نے قتیل شفائی کے نام سے شہرت پائی۔

"جب بھی آت... مزید پڑھیں
1 ہفتے پہلے

احمد ندیم قاسمی کو بچھڑے 12برس بیت گئے

لاہور (پبلک نیوز) پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ یافتہ، اردو ادب کے نامور شاعر و ادیب ، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، کالم نگار اور صحافی احمد ندیم قاسمی کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔

اردو ادب کی ہمہ جہت شخصیت اور زندگی کی تلخیوں کو لفظوں کا پیرہن دینے والے احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916 کو پنجاب کے علاقہ خوشاب میں پیدا ہوئے۔ اصل نام احمد شاہ جبکہ تخلص ندیم تھا۔ 1923 میں والد کے انتقال کے بعد کیمبل پور چلے گئے۔ جہاں مذہبی، عملی اور شاعرانہ ماحول میسر آیا۔

مزید پڑھیں
1 ہفتے پہلے

معروف کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نےاپنا جیون ساتھی چن لیا

باہاماس (پبلک نیوز) جسٹن بیبر نے ماڈل ہیلی بالڈون کے ساتھ منگنی کر لی، منگنی کی تقریب باہاماس کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جسٹن بیبر نے بہاماس کے ایک ریسٹورنٹ میں 21 سالہ ماڈل ہیلی بالڈون کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی پہنا کر منگنی کی۔ جسٹن بیبر کے گارڈز نے ریسٹورنٹ میں تمام افراد سے موبائل فونز بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

تاحال گلوکار کی جانب سے اس حوالے سے اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ جسٹن کے والد جیریمی نے ای... مزید پڑھیں
1 ہفتے پہلے