محسن عباس نے ماڈل نازش جہانگیر سے شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا

 

لاہور (پبلک نیوز) لاہور سیشن کورٹ نے گلوکار و اداکار محسن عباس  کے خلاف کیس میں اہلیہ پر پستول تاننے اور امانت میں خیانت کی دفعات خارج کرنے کی منظوری دے دی۔ محسن عباس نے ماڈل نازش جہانگیر سے شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے اداکار محسن عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو تھانہ ڈیفنس پولیس کےتفتیشی افسر نے مکمل پولیس رپورٹ پیش کی۔ پولیس رپورٹ میں بیوی سہیل فاطمہ کومحسن عباس کو د... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

ایم ٹی وی ایوارڈز: ٹیلرسوئفٹ کے گانے نے ویڈیو آف دا ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

 

نیویارک (پبلک نیوز) ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب میں ستاروں کی کہکشاں نے سماں باندھ دیا۔ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کے گانے نے ویڈیو آف دا ایئر، آریانا گرانڈے نے آرٹسٹ آف دا ایئر جبکہ کارڈی بی نے بیسٹ ہپ ہاپ کا ایوارڈ جیت لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب سجی جس میں ہالی وڈ ستاروں کی کہکشاں نے سماں باندھ دیا۔ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کے گانے "یو نیڈ ٹو کالم ڈاؤن You Need to Calm Down" کو ویڈیو آف... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 

کراچی (پبلک نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری اور ڈرامہ کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور رشتہ ازداواج میں منسلک ہو گئے۔ انھوں نے ڈھولکی جیسی فضول رسومات منانے سے بھی انکار کر دیا۔ نکاح میں ان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور کو اپنا ہمسفر بنا لیا۔ ان کی نکاح کی تقریب انتہائی سادہ طریقے سے منعقد کی گئی جس میں ان قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

پاکستان میں پرفارم کروں گی، کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، بھارتی اداکارہ

 

پبلک نیوز: بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور بگ باس ونر شلپا شندے نے ہندو انتہا پسندوں کو للکار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پرفارمنس کرنا میرا حق ہے، مجھے پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی اداکارہ شلپا شندے نے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف میدان میں آگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں پرفارم کروں گی مجھے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔

 

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

فوربز نے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنیوالے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی

 

پبلک نیوز: ہالی وڈ ہو چاہے بالی وڈ کس اداکار نے کیا کمایا، فوربز نے فہرست جاری کر دی۔ ڈوین جونسن سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن لے اُڑے۔

 

تفصیلات کے مطابق فوربز نے سالانہ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست میں ڈوین جانسن عُرف 'دی راک' پہلے نمبر پر ہیں۔ ڈوین جونسن نے جون 2018 سے جون 2019 کے درمیان  8 کروڑ 94 لاکھ ڈالر وصول کیے۔

 

آسٹریلین اداکا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے