اداکارہ نیلنی جے ونت کی آج 8 ویں برسی

ممبئی (پبلک نیوز) برصغیر کی فلمی صنعت کی خوبرو اداکارہ نیلنی جے ونت کی 8 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

فلمی صنعت کے سنہرے دور کی اداکارہ نیلنی جیونت کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ 18 فروری 1926 کو بمبئی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1941 میں فلم بہن سے کیا۔ فلم باکس آفس پر ناکام رہی لیکن بر صغیر کی فلمی صنعت کو ایک نئی اداکارہ مل گئی۔

1941 میں نیلنی نے نردوش اور رادھیکا میں کام کیا اور پوری فلمی صنعت میں ان کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے۔ 19... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے

اچھا ہوتا کہ پاکستان میں پیدا ہوتا، سونونگم نے دل کی بات کہہ دی

پبلک نیوز: بھارتی گلوکار سونونگم پاکستانی گلوکاروں کی مقبولیت سے جلنے لگے۔ طنزاً کہا کیا خوب ہوتا جو میں پاکستان میں پیدا ہوتا۔ پاکستانی ہونے کی وجہ سے بالی وڈ میں کام تو مل جاتا۔

بالی وڈ میں کئی یادگار گانے گانے والے گلوکار سونوگم کو پاکستان کی یاد ستانے لگی۔ سونونگم نے پاکستانی گلوکاروں کی بالی وڈ میں کامیابی سے جلنے ہوتے ہوئے کہا کہ کیا اچھا ہوتا کہ وہ پاکستان میں پیدا ہوتے۔

بولی وڈ سمیت بھارت بھر میں اپنی آواز سے لوگوں کو سحر میں جکڑنے والے پاکستانی گلوکا... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے

آسمان پر رنگوں کی بہار آنے کو تیار، پنجاب حکومت نے 'بسنت' منانے کی اجازت دیدی

لاہور (پبلک نیوز) ایک بار پھر سے آسمان پر رنگوں کی بہار آئے گی۔ ہر طرف سے بوکاٹا کی صدائیں آئیں گی۔ حکومت پنجاب نے بسنت منانے کا فیصلہ کر لیا۔ آئندہ سال فروری کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں بسنت کا تہوار منایا جائے گا۔ بسنت کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو بسنت منانے کے قواعد و ضوابط طے کرے گی۔

ہاں جی! برسوں بعد آسمان پر رنگ بکھریں گے۔ پھرسے بوکاٹا کی صدائیں آئیں گی کیونکہ حکومت پنجاب نے بسنت منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان ن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

کرسمس قریب، مسیحی برادری کی تیاریاں جاری، لاہور میں سالانہ ڈنر کا اہتمام

لاہور (پبلک نیوز) کرسمس کے قریب آتے ہی مسیحی برادری کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ لاہور میں کرسمس کے حوالے سے سالانہ ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے نج کاری محمد میاں سومرو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

خوشیوں کے تہوار کرسمس کی آمد آمد ہے۔ دسمبر کا مہینہ آتے ہی مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ جاتی ہیں۔ اس حوالے سے سینٹ پیٹرز ہائی سکول گرلز ہاسٹل گرائونڈ میں سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے

ٹی وی، فلمی پردے کے معروف و ممتاز اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے

لاہور(پبلک نیوز) فلم ،ریڈیو، اسٹیج اورٹی وی کے ممتاز ادا کارعلی اعجاز77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا رہے اور آج صبح دل کا جان لیوا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔


ڈرامہ، ریڈیو، اسٹیج اور فلمی پردے پر ممتاز ادکاری کرنے والے مزاحیہ، سنجیدہ اداکارعلی اعجاز دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ اداکارعلی اعجاز کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے لیکن آج صبح دل کا جان لیوا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اداکارعلی اعجاز نے 1961ء میں فلم انسانی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  5 ماه پہلے