جوبلی کمار کے نام سے شہرت پانے والے راجندر کمار کی 88ویں سالگرہ

لاہور(پبلک نیوز) باپ کی گھڑی بیچ کر خوابوں کی تعبیر کے لئے نکلنے والے اور بالی وڈ میں جوبلی کمارکے نام سے شہرت سمیٹنے والے راجندر کمار اگر زندہ ہوتے تو اپنی 88ویں سالگرہ منارہے ہوتے۔

 

بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب لے کر پیدا ہونے والے راجندر کمار نے 20 جولائی 1929 کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے ایک متوسط طبقے میں آنکھ کھولی اور بچپن سے ہی خاصی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے خواب کی تعبیر کے لیے باپ کی گھڑی بیچ کر بمبئی پہنچے۔

مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

پاکستان فلمی صنعت کے روشن ستارے ندیم بیگ نے زندگی کی 77بہاریں دیکھ لیں

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان فلم انڈسڑری کے نامور اداکار ندیم بیگ آج اپنی 77ویں سالگرہ منا رہے ہیں آپ نے 70کی دہائی میں ایسی فلموں بنائی جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

فلم سٹار ندیم فلم انڈسٹری میں گلوکار بننے کے لیے آئے تھے۔ گلوکار تو نہ بن سکے تاہم فلم انڈسٹری کے بہترین اداکار بننے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں اداکاری کا ٹرینڈ سیٹ کرنے والے نامور اداکار ندیم بیگ نے آج اپنی 77ویں سالگرہ منائی۔ اداکار ندیم 19جولائی 1941کو آندھرا پردیش کے شہر وجے واڑا میں... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

برصغیر کے عظیم غزل گائیک مہدی حسن کی آج 91 ویں سالگرہ

لاہور(پبلک نیوز) شہنشاہ غزل مہدی حسن کا آج 91 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ گوگل نے بھی معروف گائیک کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بے شمار سپرہٹ گیت گائے۔

 بھارتی ریاست راجستھان میں پیدا ہونے والے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے سے تھا۔ ان کے والد بھی کلاسیکل گائیکی میں شہرت رکھتے تھے۔ مہدی حسن نے احمد فراز کی لکھی ہوئی غزل" رنجش ہی سہی۔ دل ہی دکھانے کے لئے آ " جب جب گائی، ڈھیروں داد سمیٹی۔

 

مہدی حسن نے فن موسیق... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ''سنجو'' 300 کروڑ کمانے میں کامیاب

ممبئی(پبلک نیوز) بولی وڈ میں اگرچہ ایکشن اور رومانٹک ہیروز کی کمی نہیں، تاہم آج تک کوئی بھی اداکار سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کا مقابلہ نہیں کر سکا۔‘سنجو’ ریلیز کے تیسرے ہی ہفتے 300 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی۔

بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی گزشتہ ماہ 29 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ‘سنجو’ کسی بھی بولی وڈ ہیرو کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جو ریلیز کے تیسرے ہی ہفتے 300 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی۔

مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ممبئی(پبلک نیوز) بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف 35 برس کی ہو گئیں،2003 میں فلم بوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ اپنی سالگرہ اہلِ خانہ کے ہمراہ لندن میں منا رہی ہیں۔

کترینہ کیف 16 جولائی 1983 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ کیف نے 14سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی۔ اداکارہ نے 2003 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، لیکن ان کی کامیابی کا سفر 2005 میں فلم سرکار اور کامیڈی فلم 'میں نے پیار کیوں کیا' سے ہوا۔ 2010ء میں دہشت گردی پر مبنی فلم 'نیویارک' کے لیے فلم فیئر میں پہل... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  7 ماه پہلے