'ایونجرز اینڈ گیم' اور 'گیم آف تھرونز' کے نئے ٹریلرز جاری

 

پبلک نیوز: تھرونز کی جنگ میں کون ہو گا کامیاب اور کس کی موت واقع ہو گی؟ دوسری جانب سارے سپر ہیروز ایک ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کو تیار ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق سارے سپر ہیروز ایک ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کو تیار ہو گئے۔ ہالی وڈ کی شہرہ آفاق سپر ہیروز سیریز ایونجرز کی چوتھی فلم "ایونجرز اینڈ گیم" کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم 26 اپریل کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

چھوٹے نواب تیمور علی خان کی فلمی پردے پر انٹری

 

پبلک نیوز: چھوٹے نواب کی فلمی دنیا میں انٹری، سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے صاحبزادے تیمور علی خان کا بالی وڈ ڈیبیو ہونے جا رہا ہے۔

 

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان اب فلم میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف اور کرینہ کے صاحبزادے کو کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'گُڈ نیوز' میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ جس میں ان کی ماں کا کردار تو کرینہ ہی نبھائیں گی جبکہ باپ اکشے کمار ہوں گے۔

 ... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 ہفتے پہلے

لاس اینجلس میں ریمپ پر اصلی پھولوں کی بہار

لاس اینجلس (پبلک نیوز) لاس اینجلس میں ریمپ پر اصلی پھولوں کی بہار آگئی۔ ننھے منے بچوں نے من پسند پہناوے پہن کر ادائیں دکھائیں۔ انوکھے انداز دیکھنے والے فیشن شو کے ننھے ماڈلز کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کے خوبصورت ہال میں منفرد فیشن شو ہوا، جس کی ہر تان ہی دیپک تھی۔ دنیا بھر کے فیشن ڈیزائنرز نے شاہکار پیش کیے۔ بیش قیمت پارٹی ڈریسز، ہیٹ اور زرق برق ملبوسات اس پہ ننھے منے بچوں کی اپنی دلبربا ادائیں، جن سے دیکھنے والوں پر سحر طار... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 ہفتے پہلے

لاہور: جیلانی پارک میں پھولوں کی 7روزہ سالانہ نمائش کا آغاز

لاہور (کرار ہمایوں) جیلانی پارک میں پھولوں کی سالانہ نمائش کاآغاز ہو گیا۔ نمائش سات روز تک پھولوں کے دالدادہ افراد کا دل لبھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں کو مناتے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے جیلانی پارک میں سات روزہ نمائش کا افتتاح ایرانی قونصل جنرل نے کیا۔ سالانہ نمائش میں اودے اودے رنگ برنگے پھول لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

بہار کو خوش آمدید کہتے قدرت کے حیسن تحفے پھولوں کو زبردست انداز میں پیش کر نے پر شہریوں نے ادارے کی کاوش کو سراہا۔

... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

پبلک نیوز: آکسفورڈ یونیورسٹی رواں سال راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دے گی۔ اعزازی ڈگری دینے کی تقریب 26 جون کو ہوگی۔

 

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار راحت فتح علی خان کو برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی نے موسیقی کے شعبہ میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے اعزازی ڈگری سے نوازانے کا علان کر دیا۔

 

لندن میں انکائینیا کے نام سے ہونے والی اس سالانہ تقریب میں گلوکار یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری حاصل کریں گے۔ یونیورسٹی کی جانب سے راحت... مزید پڑھیں
حارث افضل  4 ہفتے پہلے