رنبیرکپور کی 'شمشیرا' 31جولائی 2020 کو ریلیز ہو گی

ممبئی (پبلک نیوز) رنبیرکپور کی فلم شمشیرا کی تاریخ آگئی۔ سنجوکی کامیابی کے بعد رنبیر ایک نئے اور منفرد انداز میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 31جولائی 2020کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اب آرہے ہیں دہشت اورخوف کی علامت بن کر، سنجو کی کامیابی کے بعد رنبیر پہلی دفعہ ایک الگ اور نئے روپ میں نظر آئیں گے فلم"شمشیرہ" یش راج کے بینر تلے بننے والی بڑی فلم سینیما گھروں میں 31 جولائی 2020 کو پیش کی جائے گی۔

 

مزید پڑھیں
احمد علی کیف  10 ماه پہلے

ریحام خان کی داڑھی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پبلک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شمولیت کا دعوت دی گئی جس کا انھوں نے جواب دیا کہ نقاب نہیں کر سکتی۔

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ روز پہلے انھیں ایک سیاسی جماعت نے شمولیت کا کہا جس پر انھوں نے جواب دیا کہ نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟

واضح رہے کہ ریحام خان کی جانب سے محض یہ جواب ہی نہیں دیا گیا بلکہ انھوں نے اس ٹوئٹ میں اپنی ایک تصویر بھی ش... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  10 ماه پہلے

پریانکا چوپڑا اور نک جانس کب منگنی کریں گے؟

ممبئی (پبلک نیوز) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جولائی میں امریکی گلوکار نک جانس سے منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا آئندہ ماہ نک جانس کےساتھ منگنی کریں گی، تاہم اس بارے انہوں نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، پریا نکا چوپڑا اور نک جانس کی پہلی ملاقات میٹ گالا میں ہوئی، اس کے بعد دونوں بھارت آئے اور یہاں پر نک جانس نے پریانکا کی فیملی سے ملاقات کی۔

نک جونس جو ان دنوں پریانکا چوپڑا کے خاندان سے ملنے کے لیے بھارت میں ہیں، انہوں نے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  10 ماه پہلے

ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم دی ایکویلائزر2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

لاس اینجلس (پبلک نیوز) تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ۔ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم دی ایکویلائزر2 کا  سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہدایت کار انٹوئن فوکی کی یہ فلم 2014 کی بلاک بسٹر مووی دی ایکویلائزر کا سیکوئل ہے ۔

فلم بینوں کے لیے خوشخبری ہے کہ طویل انتظار کے بعد ہالی وڈ کی ایکشن سے بھر پور فلم کا سنسی خیر کا  سنسنی خیزٹریلر  بالآخر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک سابق انٹیلی جنس آپریشنل کمانڈو کے گرد گھومتی ہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

پبلک نیوزنے عوام کی آواز حکام تک پہنچانے کے لئے نشریات کا آغاز کردیا

لاہور(پبلک نیوز) ولولہ، جذبہ ، امید کی کرن اور جوش پبلک نیوز نے کامیابیوں کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے نشریا ت کا آغاز کر دیا، لاہور سمیت اسلام آباد بیورو آفس میں بھی اوپننگ تقریب ہوئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سچائی اور صداقت پر مبنی خبریں عوام کی آواز حکام تک پہنچانے کے لئے پبلک نیوزنے نشریات کا آغاز کردیا۔ پبلک نیوز لانچنگ تقریب لاہور کے ساتھ اسلام آباد بیورو آفس میں بھی ہوئی۔

اس پر مسرت موقع پر بیورو آفس میں گہمی گہمی کا منظر نظر آیا۔ ہر چہرہ خ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے