فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی

(پبلک نیوز) ہالی وڈ اداکار جارج کلونی  2018کے امیر ترین اداکار قرار۔ اداکار نے گزشتہ ایک سال میں پرانی فلموں اور اشتہارات کے باعث 29ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔

دی راک ڈوین جانسن نے 2017کے مقابلہ میں اس سال دگنی کمائی کی۔ 14 ارب 62کروڑ روپے کی خطیر کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر 9ارب 70کروڑ روپے کی کمائی کر کے تیسرے نمبر پر براجمان رہے۔

جیکی چین پانچویں جبکہ بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار فوربز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ ا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

ممتاز ناول نگار قرۃ العین حیدر کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

(پبلک نیوز) ممتاز ناول نگار قرۃ العین حیدر کی 11ویں برسی، آگ کا دریا ، آخر شب کے ہمسفر جیسے شاہکار ناول تحریر کیے،اردو ادب کی تاریخ میں کم ہی ایسے خوش نصیب لوگ پیدا ہوتے ہیں، جو عالمگیر شہرت کی بلندیوں کو چھو لیتے ہیں، ایسا ہی ایک منفردنام ممتازناول نگار قرۃالعین حیدر کاہے۔

 

اردوادب کے لیے معروف ناول نگارقرۃالعین حیدر کی خدمات لائق تحسین۔ ممتاز ناول نگار قرۃ العین حیدر کی آج 11ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ قرۃ العین حیدر کے دو ناولوں ’’آگ کا د... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

دنیا کی مہنگی ترین اداکاراﺅں کی فہرست جاری

(پبلک نیوز) دنیا بھر کے فلم شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی اداکاراﺅں کی ادائیں بھی اتنی ہی مہنگی ہیں۔ ہالی ووڈ میں ایونجر کی بلیک ووڈ سکارلٹ 40.5ملین ڈالر کے ساتھ مہنگی ترین نازنین بن گئیں۔

دلبربا ادائیں دکھانے والی دنیا کی مہنگی ترین اداکاراﺅں کے معاوضے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ فوربز نے ایک برس کے دوران سب سے زیادہ آمدنی والی ایکٹریس کی فہرست جاری کردی۔

ہالی ووڈ اداکارہ اور ایونجرز کی بلیک وڈو سکارلٹ جونسن 40.5 ملین ڈالر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئیں۔ 28مل... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

وزیر اعظم عمران خان کو ستاروں کی مبارکباد

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی میں 176 اراکین کی حمایت کے ساتھ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

ان کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی ملک بھر میں کارکنان اور حمایتیوں نے خوشییاں منائی۔ اس دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی نئے وزیر اعظم کی حمایت میں آگے نظر آئے۔ ٹوئٹر پر 22ویں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد تانتا بند گیا۔

ثمینہ پیرزادہ:

اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر پیغا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 21برس بیت گئے

لاہور (پبلک نیوز) قوالی ہو، غزل ہو ، گیت ہو یا جدید موسیقی، نصرت فتح علی خان کا نام ہی گونجتا نظر آتا ہے۔ قوالی کے شہنشاہ، سروں کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 21برس بیت گئے۔

موسیقی کی دنیا کا بہت بڑا نام استاد نصرت فتح علی خان۔ وہ جب الاپ لیتے تھے تو سر ان کے سامنے ہاتھ باندھ کھڑے ہو جاتے تھے۔ قوالی ہو، غزل یا پھر فلمی گیت، نصرت فتح علی خان نے جو گایا کمال گایا۔

استاد نصرت فتح علی خان اتنے قد آور فنکار تھے کہ بڑے بڑے ایوارڈز ان کے سامنے بہ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے