'پی کے' عمران خان کو اہم پیغام دینے بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وُڈ کے مسٹر پرفیشکنسٹ عامر خان تو وعدے کے مطابق عمران خان کو مبارک باد دینے نہیں آئے مگر پی کے عمران خان کو اہم پیغام دینے بنی گالہ پہنچ گئے۔

 

کراچی کا شہری پی کے کا روپ دھارے عمران خان کو اہم پیغام دینے بنی گالہ پہنچ  گیا۔ پی کے کا کہنا ہے کہ اس گولہ میں صرف رانگ نمبر ہی ملے۔ رائٹ نمبر عمران خان ہیں۔ اب تمام تر امیدیں عمران خان ہی سے ہیں۔

 

پی کے نے بتایا کہ پورا پاکستان گھوم کر ل... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

اداکارہ انجلینا جولی بریڈ پٹ سے رشتہ ازدواجی جلد ختم کرنے کی منتظر

نیویارک (پبلک نیوز) دل اور راہیں تو جُدا ہو گئیں لیکن دو سال گزرنے کے بعد بھی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی جوڑی قانوناً ایک دوسرے سے الگ نہ ہو سکی۔ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ علیحدگی کے بعد سے بریڈ پٹ نے بچوں کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

 

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی، اداکار بریڈ پٹ سے جڑی تلخ یادوں کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال تک بریڈ پٹ سے چھٹکارا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے عدالت میں پیش کیے گئے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

فلم 'طیفا اِن ٹربل' نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور (پبلک نیوز) گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم 'طیفا اِن ٹربل' نے دھوم مچا دی۔ تیسرے ویک اینڈ پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام ہالی وڈ۔ بالی وڈ اور پاکستانی فلموں کے ریکارڈز توڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر اور مایا علی کی ایکشن کامیڈی 'طیفا ان ٹربل' اب تک ملک بھر کے سنیما گھروں سے 17روز میں 22کروڑ 44لاکھ کا بزنس کر لیا۔ فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے ویک اینڈ پر ریکارڈ توڑ 3کروڑ 60لاکھ سے زائد کا بزنس کر کے پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام ہالی وڈ، با... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

اخلاق احمد کو دنیا سے رخصت ہوئے 19برس بیت گئے

لاہور (پبلک نیوز) پاکستانی فلموں کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 19برس بیت گئے۔ دلکش آواز کے مالک گلوکار اخلاق احمد کے مداح ان کی 19ویں برسی منا رہے ہیں۔

اخلاق احمد 8اگست 1946 کو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے اور بعدازاں کراچی منتقل ہو گئے۔ نامور پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی شخصیت کا ہر پہلو دلکش تھا فنی سفر کا آغاز کراچی میں ندیم اور مسعود رانا کے ساتھ ایک سٹیج پرفارمنس سے کیا اور پھر تینوں سنگیت کے افق پر ستارے بن کر چمکے۔

اخلاق احمد... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

سہانا خان کی شوبز میں دبنگ انٹری

ممبئی (پبلک نیوز) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز میں دبنگ انٹری دے دی۔ مشہور فیشن میگزین ووگ انڈیا کے سر ورق پر سہانا کی تصویر نے دھوم مچادی۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بچے بھی اپنے باپ کے نقش قدم پرچل پڑے۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز مین باقاعدہ انٹری کردی۔ انہوں نے شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ مشہور فیشن میگزین ووگ انڈیا نے اگست کے شمارے پر سہانا کی تصویر اپنے فرنٹ پیج پر لگائی جس میں سہانا خان کی خوبصورتی اور کام نے سب کو حیر... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے