جنیوا: 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا ویڈیو لنک پر خطاب

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ویڈیو لنک پر جنیوا میں 73 ہویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب، پاکستان کی کرونا سے متعلق کوششوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وبا کے دنوں میں پہلی بار آن لائن کارروائی کو بھی سراہا۔

 

ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی کاروائی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ہو رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا وبا پر بڑی حد تک قابو پایا گیا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

کورونا مزید 11 جانیں لے گیا، ملک بھر میں 135 اموات، 7025 افراد متاثر

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 25 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 135 ہوگئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 3276، سندھ میں 2008، خیبر پختونخوا میں 993، بلوچستان میں 303، گلگت بلتستان میں 245، اسلام آباد میں 154 جبکہ آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔

... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  6 ماه پہلے

’لاہور میں کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا تجربہ کامیاب، مریض صحتیاب‘

 

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع کردیا گیا۔

 

میو اسپتال کے سی او او ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق  اسپتال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں پر ملیریا کی دوا ستعمال کی جارہی ہے، میواسپتال لاہور میں 15 دن میں 8 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں اور جو مریض صحت یاب ہوکرگئے ہیں ان پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب رہا۔

 

ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ چین میں ملیریا کی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  6 ماه پہلے

صوبہ پنجاب میں کرونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 78 ہوگئی، یاسمین راشد

لاہور: (پبلک نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 384 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے جو کیس مثبت آئے ان کی تعداد 78 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص والے افراد کو الگ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد لوگ پیناڈول کیساتھ ہی ریکور کر لیں گے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس وقت لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا وائر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

لاہور ایئرپورٹ پر چینی مسافر کی ناک سے خون نکل آیا، سروسز ہسپتال منتقل

لاہور (پبلک نیوز) لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھے چینی مسافر کی ناک سے خون نکل آیا جسے فوری طور پر آئیسولیشن روم منتقل کر دیا گیا، مشتبہ مسافر کی مکمل اسکریننگ کے بعد سروسز ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔

 

لاہور ائیرپورٹ پر اس وقت محکمہ صحت عملے کی دوڑیں لگ گئیں جب لاونج میں بیٹھے چینی مسافر کے ناک سے خون نکل آیا۔ چینی مسافر ڈیمنگ یاو کو فوری طور پر آئیسولیشن روم منتقل کر دیا گیا۔

 

کرونا وائرس کے مشتبہ مسافر کی مکمل اسکریننگ کے بعد ایمبو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے