پنجاب سمیت پورے پاکستان کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(شعیب ہاشمی) تعطیل کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ انسداد پولیو کے قطرے 10برس تک کے بچوں کو پلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چھٹی کے روز بھی اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ کا لاہور میں پولیو کا کیس سامنے آنے اورفیصل آباد اور راولپنڈی میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر برہمی کا اظہار۔ وزیراعلیٰ کی متعلقہ محکموں او راداروں کو انسداد پولیو کے لئے مربوط اقدامات کرنے کی ہدایت۔

... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

این آئی سی ایچ میں تیمارداروں کا ڈاکٹروں پر حملہ

کراچی (پبلک نیوز) این آئی سی ایچ میں تیمارداروں کا ڈاکٹروں پر حملہ، چار دن سے ستائے ہوئے مریضوں اور تیمارداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 4دن کے ستائے مریضوں، تیمارداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ تیمار داروں نے ڈاکٹروں پر حملہ کر دیا۔ تیمارداروں نے این آئی سی ایچ میں ڈاکٹروں کا احتجاجی کیمپ ختم کردیا۔

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹروں سے فوری طور پر او پی ڈی بحال کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ مشتعل افراد کی جانب سے کرسیوں اور بینچوں کی توڑ پھوڑ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

یونیورسٹی آف سرگودھا کرپشن کیس کا ریفرنس احتساب عدالت میں فائل

لاہور (شاکراعوان) نیب لاہور نے یونیورسٹی آف سرگودھا کرپشن کیس کا ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کر دیا ہے۔ دائر ریفرنس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر اکرم اور رجسٹرار راؤ جمیل کو نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سابق وائس چانسلر اکرم چوہدری نے یونیورسٹی میں 369 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔ 369 افراد کی تعیناتی بغیر اخبار اشتہار کے کی گئی جس میں ملزم کی بدنیتی شامل ہے۔

ریفرینس کے مطابق سابق وائس چانسلر اکرم چوہدری نے 2007 سے 2015 کے دوران... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

وزیراعظم آج قبائلی علاقوں کے عوام میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک اور وعدہ پورا کرنے کو تیار، اسلام آباد کے بعد اب قبائلی علاقوں کی باری آگئی، وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے۔

 

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج قبائلی علاقوں کے لئے ہیلتھ سہولت کارڈپروگرام کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان وزیراعلی، گورنر اور وزراٰء سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے قبائلی علاقوں میں اجراء کی مرکزی تقریب گورنر ہاؤس... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں سامان خریداری میں کم بولی والی پارٹی نظر انداز کیے جانیکا انکشاف

اسلام آباد (جمشید خان) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں سامان کی خریداری میں کم بولی والی پارٹی کو نظر انداز کیے جانے کا انکشاف۔ خزانے کو 5.836ملین روپے کا نقصان، وزارت تعلیم نے سی ڈی اے کے سابق افسر مصطفین کاظمی کو نقصان کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

کمیٹی نے مصطفین کاظمی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ماڈل کالجز میں طلبا سے 38ملین روپے فیس لے کر روزانہ اجرت والے اساتذہ کو دے دی گئی۔

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے