'ہر حال میں ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی' چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی سیکرٹری قومی صحت کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس ہوا جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ادویات کی قیمتوں میں گذشتہ اضافہ 2001 میں کیا گیا تھا۔ 2013 میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ دواساز کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کیلئے عدلیہ سے رجوع کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتوں بارے دس ہفتوں میں فیصلہ کرنے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

لاہور میں 3 بچے پولیو وائرس کا شکار، انسداد پولیو مہم شروع

لاہور (پبلک نیوز) لاہور میں 3 بچوں میں پولیو وائرس پائے جانے کے بعد انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انسداد پولیو مہم لاہور کی 94 یونین کونسلوں میں 13 سے 19 مئی تک جاری رہے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنوری سے مئی تک 3 بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔ جس میں سے ایک بچہ وفات پا چکا ہے، یہ وہ علاقے ہیں جہاں نالوں کے پانی سے بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

 

پنجاب پولیو پروگرام انچارج سلمان غنی نے اپنے پیغام میں عوام... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے

طلبہ کی سہولت کیلئے پی یو سی آئی ٹی کا اہم اقدام، ویب سائٹ کا نیا ورژن متعارف

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنے کالج کی ویب سائٹ کا نیا ورژن اور یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، جو کہ طلبہ کو بروقت اور فوری معلومات میسر کرنے آسان ذریعہ ہے۔

 

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے پرنسپل میجر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمد عارف بٹ نے ویب سائٹ کے نئے ورژن کے حوالے سے کہا کہ ہم اپنی نئی اور لائیو ویب سائٹ کا اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں، ہماری ویب سائٹ(مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

وزیر اعظم کا ادویات کی قیمتوں اور نرسوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق قلیل، وسط اور طویل مدتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ ایسی پالیسی بنائی جائے کہ ادویات ساز ادارے پالیسی سے ہٹ کر قیمتیں نہ بڑھا سکیں۔ ادویات کی قیمتیں عام افراد کی پہنچ تک یقینی بنائی جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی صحت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں انھوں نے نئی ڈرگ پرائسنگ پالیسی جلد تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔ انھوں نے ہدایت کی ادویات کی قیمتیں عام افراد کی پہنچ تک یقینی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں کو مثالی بنانے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔ شعبہ صحت کی ترقی اور عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ملاقات ہوئی۔ شعبہ صحت کی بہتری اور ایمونائزیشن مہم کو مزید موثر انداز میں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اظہار خی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے