اسلام آباد میں پرائیویٹ اسکولز سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد (پبلک نیوز) نگران وفاقی حکومت نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مؤقف کی تائید کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی سی ڈی اے کی طرف سے اسکولز سیل کرنے کی مخالفت کر دی۔ عدالت نے سی ڈی اے کو رہائشی علاقوں میں قائم نجی اسکولز کو سیل کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں پرائیویٹ اسکولز کی منتقلی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا رہائشی علاقوں میں اسکولز کھول رکھے ہیں۔ جس گھر کے ساتھ... مزید پڑھیں
حارث افضل  6 ماه پہلے

صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس الرٹ جاری

کراچی (پبلک نیوز) سندھ میں محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی طرف سے ایڈوائزری میں آگاہ کیا گیا ہے کہ تمام لوگ جانور خریدنے اور مویشی منڈی جانے سے پہلے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔ کانگو وائرس جان لیوا مرض ہے اس سے بچاؤ بہت آسان ہے۔

ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کانگو وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوں جاتا ہے۔ کانگو وائرس ایک چھچڑ کی شکل میں جانور کی کھال پر موجود ہوتی ہے ا... مزید پڑھیں
حارث افضل  6 ماه پہلے

میڈیکل کالج کیلئے مختص زمین پر قبضہ کے خلاف گرینڈ آپریشن

کراچی (پبلک نیوز) کراچی یونیورسٹی کی زمینوں پر قبضہ مافیا کا راج ختم کرنے کے لئے انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ یونیورسٹی کے سامنے ریسٹورنٹ خالی کرانے کیلئے کی جانے والی کارروائی میں مذمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

 

جامعہ کراچی کے سامنے میڈیکل کالج کے لئے مختص زمین پر ریسٹورنٹ مالکان نے قبضہ کر رکھا تھا۔ زمین کو خالی کروانے کے لئے سکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر زبیر کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کے یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرکے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

نجی، سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں

کراچی(پبلک نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوگئیں، جس کے بعد سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجز میں درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں۔ نجی اور سرکاری سکولوں میں درس و تدریس کا سلسلہ بھی چل پڑا۔ کوئی روتے ہوئے سکول پہنچا تو کوئی ہنسی خوشی سکول کی جانب بڑھا چلا آیا۔ تو کسی کی انکھ ہی سکول آکے گیٹ پر کھلی۔ بچوں کی گرمیوں کی چھٹیاں انھیں جہاں کتابوں سے نکال کرغیر نصابی س... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

ٹوتھ پیسٹ سے کینسر ہونے کا انکشاف

کیمبرج (پبلک نیوز) امریکی ریاست کیمبرج کے سائنس دانوں نے دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ سے بڑی آنت کا کینسر ہو سکتا ہے۔

سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چوہوں پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے ٹوتھ پیسٹ میں شامل ایک جز ’ٹرکلوسان‘ بڑی آنت کے سوزش، زخم حتیٰ کے کینسر کا باعث بن سکتا ہیں۔

سائ... مزید پڑھیں
حارث افضل  6 ماه پہلے