پشاور: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 90 کلو باسی گوشت برآمد

پبلک نیوز: پشاور میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں کارخانو مارکیٹ سے 90 کلو باسی گوشت برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو دھوکہ دینے والے باز نہ آئے۔ فوڈ اتھارٹی نے پشاور والوں کو باسی گوشت کھانے سے بچا لیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے چھٹی کے روز اچانک چھاپہ مارا۔ کارخانو مارکیٹ میں دس بیس نہیں بلکہ پورہ 90 کلو باسی اور مضر صحت گوشت قبضے میں لیتے ہوئے قصاب کو جرمانہ کر کے دکان سیل کر دی۔ فوڈ اتھارٹی نے لوگوں کو رنگ والی چائے پلانے پر چائے کی دکان اور ایکسپائر اشیا رکھنے... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

بجلی تیل اور گیس کے بعد ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

کراچی (پبلک نیوز) بجلی تیل اور گیس کے بعد ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں کر لی گئی۔ پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے ارکان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب ادویات میں 40 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین زاہد سعید نے کہا ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

بڑے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر بھی بااثر لوگوں کو یا سفارش پر ملتا ہے: چیف جسٹس

راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑے ہسپتال بھی معیاری سہولتیں سے محروم ہیں۔ بڑے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر بھی بااثر لوگوں کو یا سفارش پر ملتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایک بیڈ پر تین تین دیکھ کر چیف سیکریٹری کو طلب کر لیا۔

انھوں نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑے ہسپتال بھی معیاری سہولتیں سے محروم ہیں۔ بڑے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر بھی بااثر لوگوں کو یا سفارش پر ملتا ہے۔ خیبر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

مانسہرہ: سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں یوم والدین کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

مانسہرہ (پبلک نیوز) سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں یوم والدین کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کالج کے طلباء نے گھڑ سواری، نیزاہ بازی، پی ٹی اور آگ کے شعلوں سے چھلانگ  لگانے سمیت علاقائی دھنوں پر رقص کر کے سماء باندھ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آزا د کشمیر کے صدر سردار مسعود خان تھے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں یوم والدین کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کالج کے طلباء نے پی ٹی  گھڑ سواری، نیزہ بازی کا شاندار مظ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

قرشی یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن، گورنر پنجاب چودھری سرور کی خصوصی شرکت

لاہور (پبلک نیوز) قرشی یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن لاہور کے علی آڈیٹوریم میں ہوا۔ جس میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے خصوصی شرکت کی۔

قرشی یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ قرشی انڈسٹریز کے مشن، انسانیت کی بھلائی اور پاکستان کی ترقی ہے۔

چیئرمین قرشی انڈسٹریز اقبال احمد نے قرشی یونیورسٹی کو گلوبل نالج سٹی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

کانووکیشن میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈل ت... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے