سپریم کورٹ کا وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی چیف سیکرٹری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

 

سپریم کورٹ نے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے لیے نئے بورڈز ممبران کی تقرری کے لیے مجوزہ نام پیش کرنے کا حکم دیا۔ تاہم صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نئے بورڈ کے ممبران کا نوٹی فکیشن کردیا۔ جس پر... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد سے معذور طالبعلم افضل خان کی ملاقات

لاہور (طاہر عمران) پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد سے معذور طالبعلم افضل خان کی ملاقات ہوگئی۔ نوجوان نے ایف ایس سی میں 717 نمبر حاصل کئے۔ نوجوان نے ڈاکٹر بننے کا خواب لیے لاہور کا رخ کیا۔

 

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے معذور طالبعلم افضل خان کی ملاقات ہو گئی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے معذور طالبعلم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

کوہستان کے معذور طالبعلم افضل خان نے ایف ایس سی میں 717 نمبر حاصل کئے۔ ڈاکٹر بننے کا خواب سجائے لاہور کا رخ ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

 جناح ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی موت، لواحقین کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار

لاہور (مرزا رمضان بیگ) صوبائی دارالحکومت کے جناح ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی موت کیسے واقع ہوئی، محکمہ صحت اور تحقیقاتی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ لواحقین کا پوسٹ مارٹم کروانے سے صاف انکار، غمزدہ والدین بیٹی کی میت کو گجرات لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے جناح ہسپتال کی  لیڈی ڈاکٹر عروشہ نورین گزشتہ روز علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ہاسٹل نمبر 4 میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ جس کے بعد وزیر صحت نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) جناح ہسپتال کی سربراہی میں کمیٹی بنائی۔

مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر کیمپ جیل میں جاں بحق، میت کو بھی ہتھکڑی پہنائی رہی

لاہور (مستنصر عباس) صوبائی دارالحکومت کی کیمپ جیل میں پروفیسرمحمد جاوید دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پروفیسرمحمد جاوید سرگودھا یونیورسٹی کا لاہور کیمپس بنانے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر تھے۔ جیل حکام نے انتقال کےبعد بھی ہتھکڑیاں نہ کھولیں۔ نیب نے پروفیسر جاوید کی نیب کسٹڈی میں وفات کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سابق ڈائریکٹر میاں جاوید احمد کی حرکتِ قلب بند ہونے سے وفات کے معاملہ پر حقائق واضح ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا

لاہور (سدرہ غیاث) پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں شکایات کے لیے آن لائن سروس سسٹم متعارف کرا دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے اتھارٹیز کو آن لائن موصول ہونے والی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کردی۔ آن لائن سسٹم ایس ای ڈی کے قیام سے سکول ایجوکیشن کے شکایات سیل میں موصول ہونے والی کمپلینٹس کا برقت ازالہ ہوسکے گا۔ درج ہونے والی شکایات وزیر اعلی پنجاب، سکول ایجوکیشن اور ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایک ہی وقت میں موصول ہوں گی۔

موصول... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے