نجی سکول مالکان نے عدالتی فیصلہ کیخلاف والدین کو اکسایا: سپریم کورٹ

اسلام آباد (پبلک نیوز) فیسوں میں کمی کے فیصلے کے خلاف والدین کو توہین آمیز خط لکھنے پر نجی اسکول کے مالک کی سپریم کورٹ میں سخت سرزنش، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف والدین کو اکسایا گیا، ایسے لوگوں کے ہاتھ میں بچوں کا مستقبل کیسے دے دیں؟

 

فیسوں میں کمی کے عدالتی فیصلے کے خلاف والدین کو توہین آمیز خط لکھنے پر نجی  اسکول کا مالک سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے آپ کی حالت سے تو سکول والے لگتے ہی نہیں۔ آ... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ہفتے پہلے

پولیو ویکسین سے دوری، معصوم بچوں کی عمر بھر کی معذوری

اسلام آباد (پبلک نیوز) پولیو ویکسین کے بروقت دو قطرے بچوں کے جسم میں چھپے اس وائرس کو ختم کرسکتے ہیں۔

 

اسی اور نوے کی دہائیوں میں20  ہزار سے زیادہ بچے معذور ہوئے تو پولیو واٸرس کا خاتمہ ہر حکومت کی اولین ترجیج بنا۔ 1994 میں 306 پولیو کیسز سے2018  میں 12 کیسز کے رپورٹ ہونے تک انسداد پولیو پروگرام کا یہ سفرجاری ہے۔

8 لاکھ75  ہزار ننھے پھولوں کو مرجھانے سے بچایا گیا اور تین کروڑ90  لاکھ بچوں کو پولیو مہم کا ہدف بنانے کے لیے لاکھو... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ہفتے پہلے

نوکریاں، تنخواہیں بڑھا دیں، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کر رہے ہیں: صوبائی وزیر صحت

فیصل آباد (پبلک نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ابھی بھی گزشتہ حکومت کی 100 ارب کے قریب ادائیگیاں کر رہے ہیں۔ 112 ارب میرے فنڈز میں سے سابق ادائیگیوں پر صرف کریں تو کام کیسے چلے گا۔ آپ یقین رکھیں غلط بیانی نہیں ہو گی۔

 

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء ایک مثبت اقدام ہے۔ 22 فروری سے ڈی جی خان، راجن پور میں افتتاح کر دیا ہے۔ 6 لاکھ کارڈ اپریل تک تقسیم ہوں گے۔ اگلے ماہ ملتان م... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ہفتے پہلے

کراچی: لٹریچر فیسٹیول کا تیسرا روز، شہریوں کی بڑی تعداد، وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی شرکت

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے روز بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

 

کراچی لٹریچر فیسٹیول کا تیسرا دن شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھارت اندرونی مسائل کا شکار ہے اور وہ انہیں حل کرنے کے بجائے مزید بگاڑ رہا ہے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اسلامک ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شر... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ہفتے پہلے

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، متعدد فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری

کراچی (پبلک نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی نے نارتھ ناظم آباد میں مختلف ریسٹورنٹس پر چھاپہ مار کر نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ان ریسٹورنٹس کو متعدد بار لائسنس اور دیگر کاغذات مکمل کرنے کے لیے وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔

 

سندھ فوڈ اتھارٹی کا نارتھ ناظم آباد میں مختلف ریسٹورنٹس پر چھاپے، متین فوڈ سینٹر میں کھانے پینے کی اشیاء کو رکھنے کے لیے کیمیکل کے ڈرم کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ آلودہ کچن اور کولڈ اسٹوریج کے بدترین انتظامات کا انکشاف ہ... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 ہفتے پہلے