قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں لڑائی جھگڑا کرنیوالے طلبہ کی نشاندہی کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک روز قبل لڑائی جھگڑے میں 10طلبہ زخمی ہوئے۔ یونیورسٹی حکام نے توڑ پھوڑ کرنے والے طلبا کی نشاندہی کا فیصلہ کر لیا۔ انتظامیہ نے ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے معاملے پر رجسٹرار یونیورسٹی کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سے مدد لینے کا فیصلہ کر گیا ہے۔

ی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے پولیو مہم جاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک بھر میں پولیو کے خاتمہ کے لیے پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ سب نیشنل انسداد پولیو مہم کا ننانوے فیصد ٹاسک مکمل کر لیا گیا۔ ملک کے کچھ حصوں میں پولیو مہم تاحال جاری ہے۔

سب نیشنل پولیو مہم ملک کے اٹھاسی اضلاع میں شروع کی گئی۔ پولیو مہم کے دوران 2 کڑور تیس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے کچھ ایریاز میں مقامی لوگوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو علاقہ میں پانی  کی سہولت دینے اور س... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

کراچی میں پینے کے پانی  کی شدید قلت، شہری مضر صحت پانی  پینے پر مجبور

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے بعض علاقوں میں  پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ شہری مضر صحت پانی  پینے پر مجبور ہیں۔

سمندر کنارے بسنے والا شہر بھی بوند بوند کو ترس گیا۔ کراچی کے علاقہ لیاقت آباد کے مکین تو برسوں سے پینے کے پانی کے لیے ترس گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرائیں یا احتجاج کریں کوئی سننے کو ہی تیار نہیں۔ بورنگ کرکے کام چلارہے ہیں مگر کب تک یہ پانی استعمال کریں گے۔

شہر میں پانی کی قلت کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے وفا... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

سپریم کورٹ: پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن تحلیل، نیا بورڈ بنانے کی ہدایت

لاہور (پبلک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن ارکان کے تقرر کے معاملے کی سماعت کی۔ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئیں۔

چیف جسٹس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے کہا کہ 'مجھے آپ سے بڑی امیدیں تھیں، آپ نے بورڈ میں کیسے کیسے لوگ شامل کر رکھے ہیں'۔ یاسمین ر... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

سردی کا آغاز ہوتے ہی سیزنل فلو کا خطرہ

لاہور (پبلک نیوز) موسمی بخار کا خدشہ بڑھ گیا، اگلے تین ماہ شہری احتیاط کریں، ویکسین استعمال کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کہیں لینے کے دینے نہ پڑجائیں۔

سردی کا آغاز ہوتے ہی سیزنل فلو کا خطرہ بھی منڈلانے لگا، ڈاکٹرز نے بھی شہریوں کو خبردار کردیا۔ سیزنل فلو کے اثرات سے بچنے کی کوشش کریں۔ ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ سال لاہور اور ملتان میں سینکڑوں کیسز سامنے آئے۔ سیزنل فلو کی وجہ سے شہریوں کی اموات بھی ہوئیں انہیں خدشات کے پیش نظر ڈاکٹروں کا شہریوں کو مشورہ ہے کہ احتیاط ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے