پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، گوشت سپلائی کرنے والے 3 پوائنٹس سیل

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مضرصحت گوشت سپلائی کرنے والے 3 پوائنٹس سیل کر دیئے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مضرصحت گوشت سپلائی کرنے والے 3 پوائنٹس سیل کر دیئے گئے۔ ہربنس پورہ میں بیکری کو زائد المیعاد اشیا کی موجودگی پر سیل کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹاؤن شپ میں الفضل ریسٹورنٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔ مچھلی کی تیاری میں ناقص اور غیر معیاری آئل ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر قانونی مذبح خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 1500 کلو مضر صحت گوشت تلف

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ بیمار جانوروں کامضرصحت 1500 کلو گوشت تلف کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور میٹ سیفٹی ٹیم کی غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف کاروائی۔ بکر منڈی میں غیر قانونی مذبح خانے سے 1500 کلو ناقص گوشت برآمد کیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کیپٹن ریٹائرڈ  عثمان نے بتایا کہ پکڑا گیا گوشت پیمکو کی بھٹھی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔ گوشت لاہور کے مضافاتی علاقو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں لڑائی جھگڑا کرنیوالے طلبہ کی نشاندہی کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک روز قبل لڑائی جھگڑے میں 10طلبہ زخمی ہوئے۔ یونیورسٹی حکام نے توڑ پھوڑ کرنے والے طلبا کی نشاندہی کا فیصلہ کر لیا۔ انتظامیہ نے ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے معاملے پر رجسٹرار یونیورسٹی کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سے مدد لینے کا فیصلہ کر گیا ہے۔

ی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  9 ماه پہلے

ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے پولیو مہم جاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک بھر میں پولیو کے خاتمہ کے لیے پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ سب نیشنل انسداد پولیو مہم کا ننانوے فیصد ٹاسک مکمل کر لیا گیا۔ ملک کے کچھ حصوں میں پولیو مہم تاحال جاری ہے۔

سب نیشنل پولیو مہم ملک کے اٹھاسی اضلاع میں شروع کی گئی۔ پولیو مہم کے دوران 2 کڑور تیس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے کچھ ایریاز میں مقامی لوگوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو علاقہ میں پانی  کی سہولت دینے اور س... مزید پڑھیں
حارث افضل  9 ماه پہلے

کراچی میں پینے کے پانی  کی شدید قلت، شہری مضر صحت پانی  پینے پر مجبور

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے بعض علاقوں میں  پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ شہری مضر صحت پانی  پینے پر مجبور ہیں۔

سمندر کنارے بسنے والا شہر بھی بوند بوند کو ترس گیا۔ کراچی کے علاقہ لیاقت آباد کے مکین تو برسوں سے پینے کے پانی کے لیے ترس گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرائیں یا احتجاج کریں کوئی سننے کو ہی تیار نہیں۔ بورنگ کرکے کام چلارہے ہیں مگر کب تک یہ پانی استعمال کریں گے۔

شہر میں پانی کی قلت کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے وفا... مزید پڑھیں
حارث افضل  9 ماه پہلے