اکتوبر، خواتین میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی کا مہینہ

لاہور (پبلک نیوز) دنیا بھر میں اکتوبر کے مہینے کو خواتین میں بریسٹ کینسر یا چھاتی کے سرطان کے خلاف شعور بیدار کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً 40ہزار خواتین چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ پاکستانی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی شرح ایشیا میں سب سے زیادہ ہے اور یہاں ہر 9میں سے ایک خاتون کو اس مرض کا خطرہ لاحق ہے۔ محققین کے مطابق پہلی اسٹیج پر مریض کے تندرست ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں لیکن اگر بیمار... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

قبضہ مافیا کی سینہ زوری، جامعہ کراچی کے اندر بھینسوں کے باڑے قائم

کراچی (پبلک نیوز) قبضہ مافیا نے جامعہ کرچی کو بھی نہ بخشا۔ اسٹاف کالونی میں قائم بھنیسوں کے باڑے اور تجاوزات کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے مسمار کر دیں۔

ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا نے جامعات پر بھی  نظریں گاڑھ لیں۔ جامعہ کراچی کے اندر بھینسوں کے باڑے قائم کر دیئے گئے۔ باڑے ختم کرنے کے لیے انتظامیہ نے متعدد نوٹس دیئے۔ مگر باڑوں کے مالکان ٹس سے مس نہ ہوئے۔ انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے سرکاری زمین واگزار کرا لی۔

جامعہ کراچی کے کیمپس سکیورٹ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

خسرہ کے کیسز میں تشویش ناک اضافہ،وزیرصحت کی خصوصی اقدامات کیلئے ہدایت

اسلام اباد(پبلک نیوز) ملک بھر میں خسرہ کے کیسز میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا۔ والدین کی طرف سے بچوں کو خسرے کا حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے رجحان میں کمی خسرہ پھیلنے کی بڑی وجہ بن گئی۔ رواں سال جنوری سے اگست تک دو سو سولہ بچے خسرے کی نظر ہو گئے۔

ملک میں خسرے کا بڑھتا ہوا مرض خطرے کی گھنٹی ہے۔ وزارت صحت کے جلد از جلد اقدامات کرنا ناگزیر ہو گیا۔ رواں سال اب تک خسرہ کے 97 ہزار 464 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ والدین کی بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگوانے کے رجحان میں کمی خسرہ پھیلنے کی بڑی وجہ بن... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  8 ماه پہلے

شہر اقتدار کے سیکڑوں دیہات، کچی آبادیاں، سوسائٹیز صحت کی سہولیات سے محروم

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی دارلحکومت میں پرائمری ہیلتھ سسٹم غیر فعال، شہر اقتدار کے سیکڑوں دیہات، کچی آبادیاں اور سوسائٹیز صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ مردم شماری میں اسلام آباد کی آبادی 20لاکھ لیکن اصل میں کہیں زیادہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی آبادی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، 9بڑے سیکٹرز، 20کچی آبادیوں، سینکڑوں دیہات اور درجنوں رہائشی سوسائیٹز والے شہرمیں صحت کی سہولتیں کم پڑ گئیں، میلوں دور پھیلے شہر اقتدارکی 50یونین کونسلز میں سے 30دیہی علاقے پر متشمل ہیں، جہاں اسپتا... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

راولپنڈی پوسٹ گریجویٹ کالج میں طالبہ کی ہلاکت پر ساتھی طالبات کا احتجاج

راولپنڈی(پبلک نیوز) راولپنڈی پوسٹ گریجویٹ کالج میں رات گئے لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ، ساتھی طالبات نے روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا، ساتھی طالبات نے کہا کہ زہریلی چیز کے کاٹنے کے باعث عروج کی طبعیت بگڑی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

 

راولپنڈی پوسٹ گریجویٹ کالج میں رات گئے طالبہ کی ہلاکت کا معاملہ، کالج انتظامیہ کی بے حسی کھل کر سامنے آنے لگی۔ کالج کی ساتھی طالبات نے عروج کے جاں بحق ہونے پر کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجا ج کیا۔ طالبات نے الزا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  8 ماه پہلے