تنخواہیں نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اجتجاج

کراچی (پبلک نیوز) تنخواہیں نہ ملنے پر لیاری کی درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کراچی کاپریس کلب کے باہر اجتجاج کیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیڈ ہیلتھ ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا۔  کراچی پریس کلب کے باہر اپنے حقوق کے لیے بینرز اٹھائے لیاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4ماہ سے ہمیں تنخوائیں نہیں ملی ہیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مزید کہنا تھا کہ اکائونٹ کھلنے کے باوجود تنخواہیں ادا... مزید پڑھیں
حارث افضل  10 ماه پہلے

ڈاکٹرز نے بھی موجودہ حکومت سے امیدیں وابستہ کرلیں

لاہور (پبلک نیوز) ڈاکٹرز نے بھی موجودہ حکومت سے امیدیں وابستہ کرلیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صحت کے نظام کی بہتری حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  صدر پی ایم اے ڈاکٹر اظہار احمد کا کہنا ہے موجودہ حکومت سے بہت سی توقعات ہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجاب میں صحت کے نظام کو بہتر کیا جائے۔ ہیلتھ کیئر کی لاقانونیت کو درست کیا جائے۔ سرکاری اسپتالوں میں آئے دن لڑائی جھگڑے کے واقعات کی ذمہ دار... مزید پڑھیں
حارث افضل  10 ماه پہلے

وفاقی حکومت کا مضر صحت مشروبات کی فروخت روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی حکومت کی بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ۔ مضر صحت مشروبات کی فروخت روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ مضر صحت مشروبات میں چینی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بچوں میں غیر معمولی موٹاپا ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کو خط لکھا ہے۔ خط میں وزیر صحت نے درخواست کی ہے کہ وزیر صحت نے تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر مضر صحت مشروبات کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔ وزیر صحت نے خط... مزید پڑھیں
حارث افضل  10 ماه پہلے

پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کا احتجاج، ڈگریاں نذر آتش، حکومت کیخلاف نعرے بازی

اسلام آباد (پبلک نیوز) پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بھی بنی گالہ میں سڑکوں پر خوار کیوں ہو رہے ہیں۔ پبلک نیوز تعلیم یافتہ نوجوانوں کی آواز بن گیا۔ تین سال سے کوئی نوکری نہیں۔ کئی پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ٹیکسی چلانے جبکہ بعض مزدوری کرنے پر مجبور ہو گئے۔

پی ایچ ڈی ڈاکٹرز سڑکوں پر کیوں آئے۔ پبلک نیوز وجوہات سامنے لے آیا۔ سابقہ حکومت کی وعدہ خلافیوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی عدم سرپرستی ڈاکٹرز کو سڑکوں پر لے آئی۔ حکومت نے پی ایچ ڈی مکمل ہونے کے بعد پانچ سال سرکاری اداروں میں ملازمت ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  10 ماه پہلے

پارتھینیم جڑی بوٹی سے انسانی صحت اور فصلوں کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے، ماہرین

اسلام آباد (پبلک نیوز) موسم کے بدلتے رنگ، کسان اور شعبہ زراعت سے تعلق رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار، اس موسم میں تیزی سے پھیلنے اور نشونما پانے والی زہریلی پارتھینیم جڑی بوٹی سے اپنا بچاو ممکن بنائیں، اپنی صحت اور فصلوں کو تباہ ہونے سے بچائیں۔

اسلام آباد میں پارتھینیم کے تباہ کن اثرات کے حوالے سے سینٹر فار ایگریکچر اینڈ بائیو سائنسز کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں پارتھینیم  (گاجر بوٹی) کے انسانی صحت اور لائیو اسٹاک پر خطرناک اثرات مرتب ہونے کے... مزید پڑھیں
حارث افضل  10 ماه پہلے