کے پی کے میں پی ٹی آئی کی دوسری حکومت، ہسپتالوں کی ناقص صفائی سوالیہ نشان بن گئی

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ خیبر پختوںخوا میں تحریک انصاف کی دوسری حکومت ہے لیکن ابھی تک اسپتالوں میں فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے انسینیٹرز نہیں لگ سکے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزیر صحت کے پی ڈاکٹر حشام انعام اللہ نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری اسپتالوں کا چار سو سترہ کلو روزانہ کا فضلہ جمع ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے نجی اسپتالوں سے متعلق استفسار کیا تو وزیر صحت نے عدالت کو بتایا کہ  تریسٹھ اسپتال ہی... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

بیگم کوٹ: لاکھوں مالیت کی کھانے پینے کی ایکسپائر اشیا پکڑی گئیں

لاہور (پبلک نیوز) فوڈ اتھارٹی نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی جعل سازی کی کو شش ناکام بنا دیا۔ لاکھوں مالیت کی کھانے پینے کی ایکسپائر اشیا پکڑی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کروڑوں روپے مالیت کی 24 لاکھ 76 ہزار سے زائد ایکسپائر اشیاء برآمد کر لیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں رات گئے بیگم کوٹ میں کاروائی کی گئی۔ ایکسپائر اشیاء میں انرجی ڈرنکس، غیر ملکی جوس، چاکلیٹس، کافی بین، اور کافی جار شامل ہیں۔

غیر ملکی برانڈز کے 1 لاک... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

سرکاری اسپتالوں میں ناقص سیکورٹی، لڑائی جھگڑوں کے واقعات معمول

لاہور (پبلک نیوز) سرکاری اسپتالوں میں ناقص سیکورٹی کے انتظامات کے باعث لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بننے لگے۔ کبھی ڈاکٹرز اور مریض کے درمیان ہاتھاپائی تو کبھی مریض وار اسپتال انتظامیہ آپس میں گتھم گتھا ہوجاتے ہیں۔

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان ٹھن نہ سکی۔ اسپتالوں میں آئے روز لڑائی وجھگڑے  کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ رات میو ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔

نارتھ میڈیکل وارڈ میں زیر علاج... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

موجودہ حکومت عمارتوں پر نہیں لوگوں پر خرچ کرے گی: عامر کیانی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ مہنگائی ساٹھ دنوں میں نہیں آئی اس کے پیچھے تاریخ ہے اور سو دنوں سے ستر سالوں سے موزانہ زیادتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا راولپنڈی میں موہڑہ شریف آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دربار عالیہ کا شکر گزار ہوں انہوں نے پی ٹی آئی کی حمایت کی۔ بد قسمتی سے وزارت صحت پر کسی نے توجہ نہیں دی وزیراعظم کی طرف سے امید دینے آیا ہوں مہنگائی 60 دنوں میں نہیں آئی اس کے پیچھے تاریخ ہ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ، کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں سنٹر قائم، پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ، پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 

سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہو گیا، سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ، جو دادو، حیدرآب... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے