جینڈر گارڈین کے زیر اہتمام کورسز، 20سے زائد خواجہ سرائوں کی کامیابی

لاہور (پبلک نیوز) معاشرے میں ناکارہ سمجھے جانے والے خواجہ سراؤں کو معاشرے میں اپنی پہچان دلانے کے لیے دی جینڈر کارڈین کی جانب سے تربیتی کورس کروائے گئے۔ 20سے زائد خواجہ سراؤں نے تربیتی کورسز میں کامیابی حاصل کی۔

معاشرے میں پہچان نہ رکھنے والے خواجہ سراوں کو معاشرے کا فعال کردار بنانے کے لیے دی جینڈر کارڈین جانب سے بیوٹیشن، کوکنگ، ڈرائیونگ کے ساتھ لیگل اور سپوکن انگلش کے کورس کرواے گیے، جس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں معروف گلوکار ابرار الحق نے گانا بھی گایا۔

تقریب س... مزید پڑھیں
حارث افضل  9 ماه پہلے

ضلع صوابی کے سکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

صوابی(پبلک نیوز) ضلع صوابی شہر کے سکولوں میں سہولیات کی صورت حال پر اظہار تشویش، یونین کونسل بام خیل کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں پینے کے صاف پانی کی سہولت تک میسر نہیں، طالبات شدید گرمی میں بجلی کے پنکھوں کے بغیر تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔

سرکاری سکولز میں شدید گرمی کے باعث بجلی کے پنکھوں اور طلباء پینے کے صاف پانی جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی طالبات صاف پانی کی سہولت نہ ہونے سے شدید اذیت میں مبتلا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 2 با... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  9 ماه پہلے

دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور (پبلک نیوز) دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی آج فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے پنجاب ایمرجنسی کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے منایا گیا جس میں ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر سمیت ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ریسکیو نے تر بیت یافتہ فرسٹ ایڈ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

رضاکاروں نے فرسٹ ایڈ سے متعلق عملی مظاہرہ کیا... مزید پڑھیں
حارث افضل  9 ماه پہلے

سانگھڑ: تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود سرکاری سکول میں اساتذہ تعینات نہ ہو سکے، طلبہ سراپا احتجاج

سانگھڑ (پبلک نیوز) تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود ضلع سانگھڑ کے ایک گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی پاندی مگسی میں بچوں کو استاد ہی میسر نہیں۔ بچوں نے اس حوالے سے  احتجاج کیا اور جلد تقرری کا مطالبہ بھی کیا۔

سانگھڑ ضلع کے علاقہ پیرومل میں قائم گورنمنٹ گائوں حاجی پاندی مگسی پرائمری سکول میں گزشتہ 20روز سے استاد مقرر نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ٹیچر فراہم کیا جائے تاکہ ہماری تعلیم متاثر نہ ہوں۔

مظاہریں کا کہنا تھا کہ یہاں 35... مزید پڑھیں
حارث افضل  9 ماه پہلے

یوم دفاع: سپیشل بچوں کا شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت

لاہور (پبلک نیوز) اپنی جاں نذر کروں اپنی وفا پیش کروں، قوم کے مرد مجاہد تجھے کیا پیش کروں، یوم دفاع کی مناسبت سے لاہور کے ڈیف سکول میں اسپیشل بچوں نے شہدا اورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوم دفاع کے موقع پر گورنمنٹ ٹرینگ کالج فار ٹیچرز آف دی ڈیف سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ای او سپشل ایجوکیشن، شیخ پرویز صاحب اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں سپشل  بچوں نے جذبہ پاکستان کے حوالے سے ٹیبلو اور ملی ترانے پیش کیے۔

ڈی ای او اور پرنسپل ٹرینگ کالج گلبر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  9 ماه پہلے