قوت سماعت سے محروم بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں رکاوٹوں کا سامنا

لاہور(پبلک نیوز) انتظامیہ کی نااہلی سے ملتان کے قوت سماعت سے محروم بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں رکاوٹوں کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے۔ قوت سماعت سے محروم بچوں کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔


پبلک نیوز کو موصول ہونے والی خصوصی دستاویزات کے مطابق سپیشل بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے میں انتظامیہ نااہلی کے آڑے آگئی، جلالپور میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن اسکول کی بسیں ہی ناکارہ ہو گئیں۔ معصوم بچوں کے لئے کتابوں، یونیفارم اور وظیفہ کے اعل... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  10 ماه پہلے

وزیراعظم 100روزہ پلان کےتحت ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا وعدہ وفا کرنے کو تیار

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان 100روزہ پلان کے تحت ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا وعدہ وفا کرنے کو تیار، ہیلتھ پروگرام کارڈ کو پورے ملک تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم قومی ہیلتھ پروگرام کے تحت صحت کارڈ کو پورے ملک تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم عمران خان آج وزارت قومی صحت کی بریفنگ میں ہیلتھ کارڈ کو پورے ملک پھیلانے کی منظوری دیں گے۔ پاکستان صحت کارڈ وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کو دیا جائے گا۔

 پا... مزید پڑھیں
حارث افضل  10 ماه پہلے

ملک بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پولیو کے خلاف جنگ، ملک بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔5 سال تک عمر کے 3 کروڑ 86 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر، والدین صحت محافظ بن کر پولیو قطرے پلائیں، اپنے بچوں کی زندگی محفوظ بنائیں۔

 

ملک بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی، مہم میں پانچ سال تک عمر کے 3 کروڑ 86 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  10 ماه پہلے

رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا معاملہ

رحیم یار خان (پبلک نیوز) رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر ینگ ڈاکٹرز نے لاہور کے اسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ مریض اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر ینگ ڈاکٹرز نے لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں آؤٹ ڈور بند کر دیئے۔ مسیحاؤں کی ہٹ دھرمی اور ضد کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسرے شہروں سے آئے مریض بھی رل گئے۔ لواحقین کا کہنا ہےکہ مریض تکلیف... مزید پڑھیں
حارث افضل  10 ماه پہلے

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے مرحلے کا آغاز

لاہور(پبلک نیوز) میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ شروع،لاہور سمیت پنجاب کے 13شہروں میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ  کے لیے امتحانی سنٹرزپر انٹری ٹیسٹ ہورہے ہیں، امتحانی مراکز میں طلبا وطالبات کو قوائد وضوابط کے تحت موبائل فون اورگھڑی کمرہ امتحان لے جانے کی اجازت نہیں۔

 

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہو چکا، تمام ترانتظامات مکمل کر لیے گیے ہیں۔ امتحانات میں انٹری ٹیسٹ کی نگرانی سینئر بیوروکریٹس کریں گے۔ 66ہزار سے زائد ا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  10 ماه پہلے