ملک بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پولیو کے خلاف جنگ، ملک بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔5 سال تک عمر کے 3 کروڑ 86 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر، والدین صحت محافظ بن کر پولیو قطرے پلائیں، اپنے بچوں کی زندگی محفوظ بنائیں۔

 

ملک بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی، مہم میں پانچ سال تک عمر کے 3 کروڑ 86 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا معاملہ

رحیم یار خان (پبلک نیوز) رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر ینگ ڈاکٹرز نے لاہور کے اسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ مریض اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر ینگ ڈاکٹرز نے لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں آؤٹ ڈور بند کر دیئے۔ مسیحاؤں کی ہٹ دھرمی اور ضد کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسرے شہروں سے آئے مریض بھی رل گئے۔ لواحقین کا کہنا ہےکہ مریض تکلیف... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے مرحلے کا آغاز

لاہور(پبلک نیوز) میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ شروع،لاہور سمیت پنجاب کے 13شہروں میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ  کے لیے امتحانی سنٹرزپر انٹری ٹیسٹ ہورہے ہیں، امتحانی مراکز میں طلبا وطالبات کو قوائد وضوابط کے تحت موبائل فون اورگھڑی کمرہ امتحان لے جانے کی اجازت نہیں۔

 

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہو چکا، تمام ترانتظامات مکمل کر لیے گیے ہیں۔ امتحانات میں انٹری ٹیسٹ کی نگرانی سینئر بیوروکریٹس کریں گے۔ 66ہزار سے زائد ا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

سپریم کورٹ کا 4 اکتوبر کو نجی اسکولوں سے متعلق تمام مقدمات سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ میں نجی سکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت، سپریم کورٹ نے 4 اکتوبر کو نجی اسکولوں سے متعلق تمام مقدمات سننے کا فیصلہ کر لیا۔ فیسوں میں اضافے کے معاملہ پر تمام بڑے سکولوں کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم د دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں نجی سکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے ملک بھر کی ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی رجسٹریوں میں زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمار... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

کراچی کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں آگئیں

کراچی (پبلک نیوز) کراچی کے ساحل سی ویو پر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں پائی گئيں ہیں۔ مردہ مچھليوں سے اٹھنے والے تعفن نے ساحل اور اطراف کے علاقوں کی فضا ناگوار کردی ہے

شہر قائد کے ساحل پر ہزاروں چھوٹی بڑی مردہ مچھلیاں پائی گئيں۔ يہ مردہ مچھلياں اتوار کی علی الصبح نظر آئيں۔ زيادہ تر چھوٹی مچھليوں کی آنکھيں نہيں تھی۔ ساحل پر موجود شہريوں کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہيں۔

مچھلياں سمندری آلودگی، صنعتی فضلے اور گندگی کے باعث ہلاک ہو رہی... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے