بچوں کے لئے خوشخبری محکمہ تعليم سندھ نے پڑا علان کر دیا

کراچی (پبلک نیوز) بچوں کے لئے خوشخبری محکمہ تعليم سندھ کی جانب سے سکولوں کی تعطيلات کو 31 جولائی تک بڑھانے کی سمری منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں تعطیلات کی منظوری نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے دے دی۔ موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ دو ماہ سے بڑھ کر ڈھائی ماہ ہو جائے گا۔ سمری کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں اور موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ 16روز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

پاکستان کا صحت کے میدان میں اہم سنگ میل

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان نے صحت کی تاریخ میں ایک سنگ میل طے کرلیا۔ پہلا آرٹیفیشئیل ہارٹ ٹرانسپلانٹ کردیا گیا انسانی دل کے ناکارہ ہو جانے والے بائیں حصے میں آلے کی تنصیب کامیابی سے کر دی گئی۔ اس آلے کو لیفٹ وینٹریکل اسسٹ ڈیوائس کا نام دیا گیا ہے۔ نگران وزیر صحت نے بھی این آئی سی وی ڈی کی کاوشوں کو سراہا۔

کراچی میں قائم نیشنل انسٹیٹیوشن کارڈیو ویسکولر ڈیسیسز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک میں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

خسرہ کی روک تھام کیلئے آزاد کشمیر حکومت کا بڑا اقدام

مظفر آباد (پبلک نیوز) آزادکشمیرمیں خسرہ کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین خسرہ مہم کمیٹی سردار عدنان خورشید خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام 9 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو خسرہ بیماری کی روک تھام کے لیے ٹیکے لگائے جائیں گئے اور عوام میں شعور بیدارکرنے کے لیئے مہم شروع کی جائے گی۔

پبلک نیوز کے مطابق خسرہ بیماری کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین خسرہ مہم کمیٹی سردار عدنان خورشید خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

گرمی سے بچاو کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر

پبلک نیوز: ملک کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے طبی ماہرین نے گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی بہت شدید ہے اس شدید گرمی سے بچنے کے لیے شہری ہلکے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور بھڑکیلے کپڑے پہننے سے اجتناب کریں۔ گرمی سے بچاؤ کے لیے بغیر کسی ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور زیادہ تر سایہ دار جگہوں پر وقت گزاریں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر گھر سے نکلنا بہت ہی ضروری ہو تو س... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے