یوم دفاع: سپیشل بچوں کا شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت

لاہور (پبلک نیوز) اپنی جاں نذر کروں اپنی وفا پیش کروں، قوم کے مرد مجاہد تجھے کیا پیش کروں، یوم دفاع کی مناسبت سے لاہور کے ڈیف سکول میں اسپیشل بچوں نے شہدا اورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوم دفاع کے موقع پر گورنمنٹ ٹرینگ کالج فار ٹیچرز آف دی ڈیف سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ای او سپشل ایجوکیشن، شیخ پرویز صاحب اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں سپشل  بچوں نے جذبہ پاکستان کے حوالے سے ٹیبلو اور ملی ترانے پیش کیے۔

ڈی ای او اور پرنسپل ٹرینگ کالج گلبر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

کوٹ مظفر میں 1985ء سے قائم سکول کیلئے تاحال راستہ نہ بنایا جا سکا

میلسی (پبلک نیوز) تحصیل میلسی کے علاقہ کوٹ مظفر میں 1985سے قبل بنایا جانے والا گورنمنٹ گرلز سکول کوٹ مظفر اپ گریڈ ہوتے ہائی سکول بن گیا۔ لیکن کسی نے سکول کے لیے راستہ کا بندوبست نہ کیا۔ بچیوں سمیت ٹیچرز کو سکول آنے جانے میں شدید مشکلات درپیش۔

میلسی کے نواحی علاقہ موضع کوٹ مظفر میں 1985میں گورنمنٹ گرلز سکول بنایا گیا تھا جو اپگریڈ ہوتے ہی ہائر سکینڈری سکول بن گیا ہے جس میں 500سے زائد طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں اور 13اساتزہ سکول میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ہائر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

عدالت کا سکولز کی فیسوں میں 5فیصد سے زائد کا اضافہ غیر قانونی قرار

کراچی (پبلک نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں  نجی سکولز کی فیسوں میں غیر قانونی اضافے کے معاملہ پر عدالت نے اسکولز کی فیسوں میں پانچ فیصد سے ذیادہ اضافہ غیر قانونی قرار دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں  نجی اسکولز کی فیسوں میں غیر قانونی اضافے کا معاملہ پر عدالت نے سکولز کی فیسوں میں 5فیصد سے زیادہ اضافہ غیر قانونی قرار دے دیا۔ فیصلہ سننے کے بعد والدین خوشی سے نہال، ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

والدین کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ سے سکول مالکان اپنی من مانیو... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کو مالیاتی تحفظ فراہم کیا جائے گا، یاسمین راشد

لاہور (پبلک نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد  کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا اجلاس ہوا۔ جس میں 19اضلاع میں ہیلتھ انشورنس اسکیم کے اجرا کی منظوری دی گئی، یاسمن راشد کا کہنا تھا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کو مالیاتی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کے مختلف اداروں میں بہتری لانے کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر  کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے 19اضل... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

کراچی: سکولوں کی حالت بدترین، بلدیاتی نمائندوں نے ہاتھ کھڑے کر دیے

 

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے علاقہ لانڈھی میں واقع سکول کی حالت بدترین صورت اختیار کرگئی۔ جگہ جگہ  کچرے کے انبار، گڑوں سے بہتے پانی نے بلدیاتی انتظامات کی ناقص کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ لانڈھی (بھینس کالونی) میں واقع سکول کی حالت بدترین ہے۔ خستہ حال سڑکیں، گندگی کے انبار، سیوریج کا گندا جا بجا جا بہتا گندا پانی، درسگاہ آنے والے مستقبل کے معماروں کے لیے رکاوٹ بن گیا۔

سکول کے سامنے گزشتہ 2برس سے بہتہ نا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے