انار دل کے امراض کے ساتھ کینسر روکنے میں بھی مفید

 

(پبلک نیوز) تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انار صرف  دل کے امراض کے لیے ہی مفید نہیں بلکہ یہ کئی اقسام کے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انار میں پائے جانے والے اجزا اور اس کا رس سرطان پر کئی طرح سے حملے کرتا ہے اور یہ انسانی جسم میں موجود صحت مند سیلز کو نقصاں نہیں پہنچاتا۔ جبکہ انار ڈی این اے میں ہونے والی تبدیلیاں جو کینسر کی وجہ بنتی ہے کو روکتا ہے۔