مرد و خواتین کے فیشن شو میں 'کتے' کی ریمپ پر انٹری

ممبئی (پبلک نیوز) فیشن شو میں کوئی نہ کوئی آئے دن نیا واقعہ رونما ہو جاتا ہے۔ کبھی کوئی ماڈل گرجاتی ہے تو کبھی کسی ماڈل کا لباس اس کے پاؤں کے نیچے آ جاتا ہے۔

فیشن شو دیکھنے کے لیے خاص خواتین بہت شوق سے جاتی ہیں۔ ممبئی اس حوالے کافی مشہور ہے کیونکہ ممبئی ایک زمانے سے برصغیر میں آرٹ کی حب سمجھا جا رہا ہے۔

ممبئی میں فیشن شو کے دوران ریمپ پر بن بلائے ایک ایکسٹرا ماڈل کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔ ماڈل کوئی اور نہیں بلکہ ایک کتا تھا جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 روز پہلے

چین کی خلائی مشین کا چاند پر لگایا بیج پودا بن کر پرورش پانے لگا

پبلک نیوز: چینی سائنسدانوں نے سائنس کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ چین کی خلائی مشن چینگ 4 کا چاند پر لگایا بیج پودا بن کر پرورش پانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق چینی سائنسدانوں نے خلائی دنیا میں نیا تجربہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ رواں ماہ چاند کے تاریک حصے پر بھیجے جانے والے خلائی مشن چینگ 4 نے کام شروع کر دیا۔ سائنسدان چینگ 4 کے ذریعہ چاند پر پہلی بار پودا اگانے میں کامیاب ہو گئے۔

چینی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق چینگ 4 پر بھیجے گئے کپاس کے پودے کا بیج اب پودے کی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 روز پہلے

الہٰ دین کے چراغ کے بعد فواد چودھری سیاسی مارکیٹ میں نیا چراغ لے آئے

پبلک نیوز: الہٰ دین کے چراغ کے بعد اومنی گروپ کا چراغ آ گیا۔ یہ چراغ فواد چودھری نے سیاست میں متعارف کرایا ہے۔ لگے ہاتھوں وزیر اطلاعات نے بلاول بھٹو کو غیر سیاسی بچے کا خطاب بھی دے ڈالا۔

الہٰ دین کے چراغ کا زمانہ ہوا پرانا۔ الہٰ دین کے چراغ سے تو صرف عام جن ہی نکلتا تھا۔ مگر اب وزیرِ اطلاعات فواد چودھری سیاسی مارکیٹ میں نیا چراغ لے آئے۔ ایسا چراغ جسے رگڑنے سے عام جن نہیں بلکہ بادشاہ جن نکلتا ہے۔ مگر افسوس یہ چراغ وزیرِ موصوف کی نہیں بلکہ اومنی گروپ کی ملکیت ہے۔

<... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 روز پہلے

35 برس سے صرف پیلا لباس پہننے والا شخص

پبلک نیوز: مسلسل 35 برس تک صرف ایک ہی رنگ کا لباس پہننے والا شخص، جو شام کے علاقے حلب کا رہنے والا ہے۔ یہ شخص مسلسل تین دہائیوں سے صرف پیلا لباس پہنتا ہے اور اسی بنا پر اسے پیلا آدمی بھی کہا جاتا ہے۔

 

شام کے قدیم اور تاریخی شہر حلب میں 68 سالہ ابوذکور کی کہانی جنوری 1983ء سے شروع ہوتی ہے جب اس نے فیصلہ کیا کہ وہ صرف پیلا لباس ہی پہنے گا یہاں تک کہ وہ ٹائی بھی پیلے رنگ کا ہی پہنتا ہے۔

 

اگر کوئی کپڑا پیلا ہونے سے رہ جاتا ہے تو وہ اسے... مزید پڑھیں
حارث افضل  4 روز پہلے

پولینڈ کے شہر گدانسک کے میئر پر چاقو بردار شخص کا حملہ

گدانسک (پبلک نیوز) پولینڈ کے شہر گدانسک کے میئر پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے تفتیش شروع کردی۔

 

پولینڈ کے شہر گدانسک میں چیریٹی پروگرام کے دوران چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر پولش مئیر پاؤیل ایداموکس پر پے در پے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

 

پولیس نے فوری کارروائی کر کے 27 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے کر مئیر کو اسپتال منتقل... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 روز پہلے