امریکہ میں گھر کے باہر پڑے پتھر کی قیمت 1 لاکھ ڈالر

پبلک نیوز: امریکہ میں گھر کے باہر سے 30 سال سے نصب پتھر اصل میں ایک شہاب ثاقب تھا جس کی قیمت تقریبا 1 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہری کے گھر کی تعمیر کے دوران زمین سے تقریبا ساڑے 10 کلو وزنی پتھر دراصل شہاب ثاقب کا ٹکڑا نکلا، جبکہ ماہرین کے مطابق اس ٹکڑے کی قیمت 1 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔

مشی گن یونیورسٹی کی پروفیسر مونا سربیسکو کا کہنا تھا کہ یہ پتھر بہت اہمیت کا حامل ہے جسے میں نے پہلی ہی نظر میں جان لیا تھا۔ یہ میری زندگ... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

فن تعمیر کا شاہکار دنیا کا طویل ترین سمندری پل

پبلک نیوز: چین نے دنیا کا طویل ترین سمندری پل عوام  کے لیے  کھول دیا۔

فن تعمیر کا شاہکار دنیا کا طویل ترین سمندری پل چین میں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ 30 کلومیٹر طویل پل کی تعمیر پر 20 ارب ڈالرز لاگت آئی ہے۔ ہانگ کانگ اور زوہائی شہر کو ملانے والا یہ پل 8 سال کے طویل عرصے میں تعمیر کیا گیا ہے۔ پل بننے کے بعد ہانگ کانگ کی زوہائی سے مسافت چار گھنٹے سے سمٹ کر تیس منٹ رہ جائے گی۔

پل کو عبور کرنے کے لیے کوٹہ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ خصوصی اجازت نامے ... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

اسپین کے چرواہوں کا بھیڑوں کے ساتھ انوکھا احتجاج

پبلک نیوز: دنیا کے ہر کونے میں آئے روز احتجاج کیے جاتے ہیں جبکہ مختلف ممالک میں ہر روز ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔ لیکن ان ریلیوں اور احتجاجوں میں بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو آپ کو منفرد کہے بنا نہیں رہے سکتے۔

اسپین کے شہر میدرد میں ایک ایسی ہی ریلی دیکھنے میں آئی۔ اپنے آزادانہ نقل مکانی حقوق کے تحفظ کے لیے وہاں پر چرواہوں نے منفرد ریلی نکالی جس میں انسانوں کے بجائے بھیڑوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ بھیڑوں کے ساتھ نکالی جانے والی اس ریلی نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی ح... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

دنیا کے سب سے  بڑے جہاز کی پانی کی سطح پر کامیاب لینڈنگ

پبلک نیوز: دنیا کے سب سے بڑے بری اور بحری جہاز  نے پانی کی سطح سے کامیاب ٹیسٹ پرواز کی۔ جہاز مستقبل میں آفت کی صورت میں امداد اور آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ جہاز فوجی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے لیکن اسے جنگلاتی آگ بجھانے اور سمندر میں ریسکیو آپریشن کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ یہ جہاز خشکی کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی لینڈنگ کرنے اور پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کی لمبائی تقریبا 37 میٹر اور پروں کا پھیلاؤ تقریبا 39 میٹر (127 فٹ... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

ایسی کافی شاپ جہاں فرش کے بجائے پیروں تلے پانی اور مچھلیاں رہتی ہیں

دنیا بھر میں کئی ہوٹل اور ریستوران ایسے ہیں جہاں آپ اپنے پالتو جانوروں کو لے جاسکتے ہیں یا وہاں موجود جانوروں کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔

لیکن اب ویتنام کے ایک کافی شاپ میں آپ جتنی دیر بیٹھے رہیں گے، رنگ برنگی مچھلیاں آپ کے پیروں کو چھوتے ہوئے تیرتی رہیں گی۔ ایمکس کافی، ویت نام کے مشہور شہر ہوچی مِن سٹی میں واقع ہے۔ ہوٹل کے فرش پر چند انچ اوپر تک پانی بھرا ہوا ہے۔

جس میں تیرتی ہوئی سیکڑوں چھوٹی بڑی خوبصورت مچھلیاں تیرتی دکھائی دیتی ہیں۔ لوگ پانی میں اپنے پیر ڈبو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے