ونٹیج کار ریلی، چمچماتی نایاب رولس رائس، فورڈ اور مرسیڈیز کا جادو

کراچی (پبلک نیوز) ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان کی نویں کار ریلی کا سندھ گورنر ہاؤس میں  گورنر سندھ کی قیادت میں انعقاد کیا گیا۔ خوبصورت و تاریخی گاڑیوں کی ریلی کا آغاز ہوا تو دو گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ  میں 9 ویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 35 گاڑیوں پر مشتمل ریلی گزشتہ روز حب سے شروع ہوئی ہے جبکہ ریلی بلوچستان، سندھ، پنجاب سے ہوتی ہوئی خیبر پختونخواہ پر اختتام پذیر ہ... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ہفتے پہلے

شیر خوار بیٹی کو اٹھائے فرائض نبھانیوالی خاتون افسر کے چرچے

پشاور (پبلک نیوز) جرائم پیشہ افراد کو تگنی کا ناچ نچایا۔ سینکڑوں کو جیل یاترا کرا دی۔ پشاور کے عوامی سماجی حلقوں میں اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب کی بہادری کے چرچے عروج پر پہنچ گئے۔ پشاور کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسارہ تواب نے اپنی کارکردگی سے عوام کے دل جیت لیے۔

سارہ تواب  نے تجاوزات مافیا، گرانفروشوں اورغیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں  کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔ سینکڑوں کو جیل یاترا بھی کروا چکی ہیں۔ یہی وجہ  ہے کہ عوام  ان کی بہادری اور صلاحیتوں کے گن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

آسٹریلیا میں موجود دنیا کی سب سے بڑی گائے کی سوشل میڈیا پر دھوم

پبلک نیوز: آئے روز کوئی نہ کوئی دلچسپ اور حیران کن واقعہ منظر عام پر آ ہی جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں ایک گائے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

ہاں جی! اس گائے کو دنیا کی سب سے بڑی گائے کہا جا رہا ہے۔ دیوہیکل گائے نے سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا رکھی ہے۔ آسٹریلیا کے ایک فارم ہاؤس میں موجود دنیا کی سب سے بڑی گائے جس قد 6 فٹ 4 انچ، وزن 1400 کلو ہے۔

قد کی انفرادیت کے باعث یہ گائے ذبح ہونے سے بھی بچی ہوئی ہے۔ اس کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کا قد اتنا ہے اسے دروازے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

تاریخ کا سب سے اہم سنگِ میل عبور، 'انسائٹ' کی مریخ پر کامیاب لینڈنگ

پبلک نیوز: ناسا کا بغیر پائلٹ کا خلائی جہاز 'انسائٹ' سات ماہ کے خلائی سفر کے بعد مریخ کی سطح پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔ انسائٹ نے مریخ سے زمین پر پہلی تصویر بھی بھیج دی، انسائٹ 2 سال تک مریخ پر ہی رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ناسا نے تاریخ رقم کر دی۔ بغیر پائلٹ کے خلائی جہاز روبوٹ 'انسائٹ' نے مریخ پر کامیاب لینڈنگ کی۔ خلائی جہاز نے 29 کروڑ 80 لاکھ میل کا فاصلہ 7 ماہ میں طے کیا۔ انسائٹ نے مریخ سے زمین پر پہلی تصویر بھی بھیج دی۔ جس کے بعد ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں ما... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ہفتے پہلے

کھانے کی مختلف اشیا کو فن پاروں میں ڈھالنے والے دنیا کے واحد تخلیق کار

ویب ڈیسک: اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک فن کار ویلرینو فیٹیکا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کھانے کی مختلف اشیا کو فن پاروں میں ڈھالنے والے دنیا کے واحد تخلیق کار ہیں۔ اگرچہ ویلرینو کا یہ دعویٰ درست تو نہیں لیکن ان جیسے فن پارے دنیا میں شاید ہی کوئی اور بناسکتا ہو۔

پنیر کے بڑے ٹکڑوں سے لے کر آلو اور تربوز سے بھی ویلرینو ایسے شاہکار بناتے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ویلرینو فیٹیکا کا کہنا ہے کہ انہیں لڑکپن سے ہی غذائی اشیا سے مختلف اشیا بنانے کا شوق تھا اور دھیرے دھیر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے