امریکا کا سورج پر کمندیں ڈالنے کا خواب پورا

پبلک نیوز: امریکا کا سورج پر کمندیں ڈالنے کا خواب پورا ہو گیا۔ امریکی خلائی جہاز پارکر سولر پروب نے سورج کے قریب تر جانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی جہاز نے سورج کے قریب تر جانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ناسا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سورج اور پارکر سولر پروب خلائی جہاز کے درمیان فاصلہ 4 کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر رہ گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

ناسا کو توقع ہے کہ پارکر سولر پروب سورج کی جانب سفر کرنے والا سب سے تیز رفتار خلائی جہاز کا... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

میکسیکو میں مردوں کو یاد کرنے کا دن

پبلک نیوز: میکسیکو میں مردوں کو یاد کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔ جہاں سڑکوں پر دیوہیکل انسانی ڈھانچوں نے دھاوابول دیا۔

میکسیکو میں مردوں کو یاد کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔ جہاں سڑکوں پر دیوہیکل انسانی ڈھانچوں نے دھاوابول دیا۔ میوزک اور رقص نے بھی خوب رنگ جمایا۔ ہزاروں افراد نے پریڈ میں شرکت کی۔

میکسیکو میں سالانہ لا کترینہ فیسٹول منانے کے لیے ہزاروں لوگوں نے مردوں کا میک اپ کر کے سڑکوں پر مارچ کیا۔ لا کترینہ کا لفظ ڈھانچے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اسی لیے میکس... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

ایک طرف فاقے، ایک طرف دولت کے انبار

پبلک نیوز: دنیا میں ایک طرف غربت کے ڈیرے ہیں تو دوسری طرف ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں 2 سو نئے نام شامل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارب پتی افراد کی فہرست میں 2 سو نئے نام شامل ہوگئے۔ سوئٹزرلینڈ کے بڑے بینکار ادارے یُو بی ایس اور پرائس واٹر ہاؤس کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد دو ہزار 158 ہو گئی ہے۔

ان ارب پتی افراد کے پاس دنیا کی کُل مالیت کا انیس فیصد ہے۔ ان کی دولت کا حجم 90 کھرب ام... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

امریکی صدر کیلئے 'آئی فون' دردِ سر، چین نے ہواوے کا مشورہ دیدیا

پبلک نیوز: امریکی صدر کے لیے آئی فون استعمال کرنا دردِ سر بن گیا۔ چین نے بھرپور انداز میں طنز کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ٹرمپ آئی فون کی بجائے ہواوے استعمال کر لیں۔

نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ زیادہ تر کالز کے لیے آئی فون استعمال کرتے ہیں، جو محفوظ نہیں اور چینی و روسی جاسوس تمام کالز سن لیتے ہیں۔

اس رپورٹ پر اب چینی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے انداز میں بھرپور طنز کے ساتھ ردعمل  کا اظہار کیا۔ پہلے تو کالز ٹیپ ہونے کی خبر کو ہی 'فیک نیوز' قرار دیا، پھر کہا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

امریکہ میں گھر کے باہر پڑے پتھر کی قیمت 1 لاکھ ڈالر

پبلک نیوز: امریکہ میں گھر کے باہر سے 30 سال سے نصب پتھر اصل میں ایک شہاب ثاقب تھا جس کی قیمت تقریبا 1 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہری کے گھر کی تعمیر کے دوران زمین سے تقریبا ساڑے 10 کلو وزنی پتھر دراصل شہاب ثاقب کا ٹکڑا نکلا، جبکہ ماہرین کے مطابق اس ٹکڑے کی قیمت 1 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔

مشی گن یونیورسٹی کی پروفیسر مونا سربیسکو کا کہنا تھا کہ یہ پتھر بہت اہمیت کا حامل ہے جسے میں نے پہلی ہی نظر میں جان لیا تھا۔ یہ میری زندگ... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے