اسپین کے چرواہوں کا بھیڑوں کے ساتھ انوکھا احتجاج

پبلک نیوز: دنیا کے ہر کونے میں آئے روز احتجاج کیے جاتے ہیں جبکہ مختلف ممالک میں ہر روز ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔ لیکن ان ریلیوں اور احتجاجوں میں بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو آپ کو منفرد کہے بنا نہیں رہے سکتے۔

اسپین کے شہر میدرد میں ایک ایسی ہی ریلی دیکھنے میں آئی۔ اپنے آزادانہ نقل مکانی حقوق کے تحفظ کے لیے وہاں پر چرواہوں نے منفرد ریلی نکالی جس میں انسانوں کے بجائے بھیڑوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ بھیڑوں کے ساتھ نکالی جانے والی اس ریلی نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی ح... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

دنیا کے سب سے  بڑے جہاز کی پانی کی سطح پر کامیاب لینڈنگ

پبلک نیوز: دنیا کے سب سے بڑے بری اور بحری جہاز  نے پانی کی سطح سے کامیاب ٹیسٹ پرواز کی۔ جہاز مستقبل میں آفت کی صورت میں امداد اور آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ جہاز فوجی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے لیکن اسے جنگلاتی آگ بجھانے اور سمندر میں ریسکیو آپریشن کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ یہ جہاز خشکی کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی لینڈنگ کرنے اور پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کی لمبائی تقریبا 37 میٹر اور پروں کا پھیلاؤ تقریبا 39 میٹر (127 فٹ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

ایسی کافی شاپ جہاں فرش کے بجائے پیروں تلے پانی اور مچھلیاں رہتی ہیں

دنیا بھر میں کئی ہوٹل اور ریستوران ایسے ہیں جہاں آپ اپنے پالتو جانوروں کو لے جاسکتے ہیں یا وہاں موجود جانوروں کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔

لیکن اب ویتنام کے ایک کافی شاپ میں آپ جتنی دیر بیٹھے رہیں گے، رنگ برنگی مچھلیاں آپ کے پیروں کو چھوتے ہوئے تیرتی رہیں گی۔ ایمکس کافی، ویت نام کے مشہور شہر ہوچی مِن سٹی میں واقع ہے۔ ہوٹل کے فرش پر چند انچ اوپر تک پانی بھرا ہوا ہے۔

جس میں تیرتی ہوئی سیکڑوں چھوٹی بڑی خوبصورت مچھلیاں تیرتی دکھائی دیتی ہیں۔ لوگ پانی میں اپنے پیر ڈبو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

جاپانی کمپنی کا نیند پوری کرنے والے ملازمین کو معاوضہ دینے کا اعلان

جاپان کا شمار دنیا میں طویل ترین اوقاتِ کار رکھنے والے ملکوں میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے ملازمین کی نیند پوری نہیں ہو پاتی۔

ٹوکیو کی شادی کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے والی کمپنی 'کریزی' نے اپنے ملازمین کو نیند کی کمی سے بچانے کے لیے، نیند کے بدلے معاو ضہ کا انوکھا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ معاوضہ رات بھر پوری کی گئی نیند کے گھنٹوں کی بنیاد پر پوائنٹس کی صورت میں دیا جاتا ہے۔

اس منصوبے کے لیے نیند کا تجزیہ کرنے والی ائیر ویو ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

انسانی تاریخ میں پہلی بار برطانوی پارلیمنٹ میں روبوٹ بطور گواہ پیش

 

پبلک نیوز: انسانی تاریخ میں پہلی بار برطانوی پارلیمنٹ میں روبوٹ بطور گواہ پیش ہوا۔

تفصیلات کے مطابق انسانی تاریخ میں پہلی بار برطانوی پارلیمنٹ میں روبوٹ بطور گواہ پیش ہوا۔ پیپر نامی روبوٹ کی صلاحیتوں پر ارکان پارلیمنٹ حیران رہ گئے۔ روبوٹ سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس، فورتھ انڈسٹریل انقلاب اور روبوٹکس کے بارے میں سوال کیے گئے۔

مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے