مرحوم شخص کے نام پر اکاؤنٹ بن گیا، اربوں کی ٹرانزیکشنز

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں زندوں کے گھوسٹ اکاﺅنٹس پر سب حیران تھے کہ مردے کے اکاﺅنٹس سے اربوں کی ٹرانزیکشن سے بھونچال آ گیا۔ مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ تفتیشی اداروں کے افسران بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

 

بات زندوں سے مردوں تک جاپہنچی۔ منی لانڈرنگ کرنیوالوں نے مرے ہوئے شخص کو بھی نہ بخشا۔ کراچی میں محمد اقبال آرائیں نامی شخص کے بینک اکاﺅنٹس نے تحقیقاتی اداروں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا۔

 

ذرائع کے مطابق اقبال ارائیں مرحوم کے نام... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

باراتیوں کے بھنگڑں میں دولہا ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچا

 

پبلک نیوز: دولہے بھی حق  رائے دہی کے لیے پولنگ اسٹیشنز پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق دولہے بھی حق  رائے دہی کے لیے پولنگ اسٹیشنز پہنچے۔ جلالپور پیر والا میں دولہے نے ووٹ کاسٹ کیا۔ باراتی بھنگڑے ڈالتے رہے۔ دوسری جانب این اے 60راولپنڈی میں تو دولہا برات چھوڑ کر ووٹ کاسٹ کرنے آن پہنچا۔

علاوہ ازیں معذور اور بزرگ ووٹرز نے بھی رائے دہی کا اپنا استعمال کیا۔سکیورٹی اہلکاروں نے ووٹ ڈالنے کے لئے آئے معذوراوربزرگ  ووٹرز کوسہارا دیا۔

مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

چین میں باؤل کی شکل کی عمارت تیار

چین کے شہر جِنگ ڈے جین میں باؤل کی شکل کی عمارت تیار کر لی گئی۔ کلچرل اور آرٹ سنٹر کے طور پر بنائی گئی عمارت کی اونچائی 80 میٹر ہے۔

کینیڈا میں دو مکوڑوں کے درمیان دلچسپ باکسنگ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ بڑے مکوڑے نے چھوٹے مکوڑے کو خوب گھونسے مارے۔ آخر کار چھوٹا مکوڑا شکست تسلیم کر کے ایک طرف ہو گیا۔

اب جتنا بھی غصہ ہے نکل جائے گا اور کوئی بُرا بھی نہیں منائے گا۔ لاس اینجلس میں ایکس تھرو نامی کلب کھل گیا۔ جہاں شہری لکڑی سے بنے ہدف پر کلہاڑے سے نشانہ لگات... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

تاریخی تلوار کی حامل ملکہ سوئیڈن

پبلک نیوز: 8سالہ بچی کو سوئیڈن کی ایک جھیل سے 15سو سال قدیم تلوار ملی، اس واقع کے بعد بچی کو سوئیڈن کی ملکہ کا نام دے دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 8سالہ ساگا وینیک نے اپنے والدین کے ہمراہ پکنک کے لیے مقامی جھیل کا رخ کیا جوکہ ساگا وینیک کے لیے غیرمعمولی ثابت ہوئی۔

تیراکی کے دوران جھیل وڈو اسٹرن میں ساگا وینیک کو ایک تلوار ملی جو ساخت کے اعتبار سے بہت قدیم اور قیمتی لگ رہی تھی۔ ساگا کے والدین نے تلوار کو قومی عجائب گھر کی تحویل میں دے دیا۔ عجائ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

فرانس میں چاکلیٹ سے بنائے گئے گھر میں رہائش بھی ممکن

فرانس میں ایک ایسا گھر بھی ہے جس کی ہر شے چاکلیٹ سے بنائی گئی ہے۔ اس گھر کی دیواریں، چھت، آتش داں، گھڑیال، کتابیں اور یہاں تک کہ فانوس بھی چاکلیٹ سے بنائے ہوئےہیں۔ پیرس کے جنوب مغربی نواح میں قائم اس کاٹیج کو فرانس کے مشہور چاکلیٹ ڈیزائنر جین لوک ڈیکلوزو نے بنایا ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ بطخوں کا تالاب اور خود بستر تک چاکلیٹ سے بنے ہیں یعنی نام کی چند چیزوں کی سوا گھر کا بیشتر حصہ چاکلیٹ سے بنایا گیا ہے۔ جین لوک نے پوری زندگی چاکلیٹ سے حیرت انگیز اشیا تخلیق کی ہیں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے