آپ مفت پیزا کھانا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

 

پبلک نیوز: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں "کری پیزا کمپنی" نے کسٹمرز کے لیے 'ٹاک ٹو ایچ ادر' کیمپین شروع کی ہے جس کے مطابق وہاں آنے والوں کو آپس میں بات کرنے پر ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق اس پیشکش میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ریسٹورانٹ میں آتے ہی اپنے اسمارٹ فون کو لاک کر کے رکھ دیا جائے گا اور پھر آنے والے افراد آپس میں بات چیت کرتے ہوئے کھانے کا مزہ لیں گے۔ یہ ڈسکاؤنٹ 4 لوگوں یا اس سے زیادہ کے گروپ کو دیا جائے گا اور ان کے پاس... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

500 امیر ترین شخصیات کے 117 ارب ڈالر ڈوب گئے

 

پبلک نیوز: امریکی اسٹاک ایکسچینج میں رواں سال کی سب سے بڑی مندی دیھنے میں آئی۔ پیر کے روز دنیا کی 500 امیر ترین شخصیات نے اپنی اجتماعی دولت کا 2.1 فیصد کھو دیا۔ دنیا کی امیر ترین شخصیات کے 117 ارب ڈالر ڈوب گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز سال کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی۔ بلومبرگ بلینئیر انڈکس کے 21 ممبر کے ایک ارب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔ دنیا کی 500 امیر ترین شخصیا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

ٹریکٹر، اونٹ اور بیلوں سے ہل چلانے کا طریقہ ہوا پرانا، اب کاریں ہل چلائیں گی

 

تھر پارکر (پبلک نیوز) تھرپارکر میں تھر کے باسی نے ہل چلانے کا نیا طریقہ ایجاد کر دیا۔ کھیت میں سوزو کی جیپ سے ہل چلا کر سب کو حیران پریشان کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں ڈیپلو کے مکینوں نے کھیتوں میں کھیتی باڑی کا انوکھا طریقہ ایجاد کر کے تھر والوں کو حیران کر دیا۔ فور وہیل سوزوکی جیپ کی پیچھے 5 ہل لگا کر فصلیں بونے کا کام شروع کر دیا ہے۔

 

انوکھا اور نیا طریقہ ایجاد کرنے پر تھر کے باسیوں کی جانب سے حیرانگی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

سمندر کی تہہ میں منفرد نوعیت کا میوزیم تعمیر

 

سعودی عرب (پبلک نیوز) سعودی عرب میں سمندر کی تہہ میں میوزیم بنایا گیا ہے جس میں تمام خلیجی ممالک کی اہم عمارتوں کے ماڈلز بنائے گئے ہیں اور ملکی و غیر ملکی افراد سمندر کی تہہ میں جاکر ماڈلز کو دیکھتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام کے ساحل سمندر کے تفریحی علاقے ہاف مون پر سمندر کی تہہ میں سعودی حکومت کی معاونت سے غوطہ خوروں نے ایک ایسا عجائب گھر بنایا ہے جس میں سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی اہم جدید عمارتوں کے علاوہ قدیم ع... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

یوٹیوب کی 6 سالہ ملکہ کے دنیا بھر میں چرچے

 

پبلک نیوز: یوٹیوب کی 6 سالہ ملکہ۔ اپنی دلچسپ ویڈیوز سے لاکھوں ڈالرز کمانے والی جنوبی کوریا کی یوٹیوبر نے 80 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سالانہ لاکھوں ڈالرز کمانے والی 6 سالہ یوٹیوب اسٹار کے دنیا بھر میں چرچے۔ بورام نامی بچی نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں 80 لاکھ ڈالرکا گھر خرید لیا۔

 

بورام کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تین کروڑ کے قریب ہے۔ یوٹیوب اسٹار بچوں کے کھلونوں کے بارے میں بتاتی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے