ونٹیج کار ریلی، چمچماتی نایاب رولس رائس، شیورولیٹ، فورڈ اور مرسیڈیز کا جادو

اسلام آباد (پبلک نیوز) ونٹیج کار ریلی کا اسلام آباد میں شاندار خیر مقدم، ریلی قافلے میں شامل نایاب گاڑیاں اسلام آباد کے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔

کراچی سے پشاور جانے والی ونٹیج کار ریلی سندھ اور پنجاب کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں سے ہوتی ہوئی اسلام آباد پہنچی۔ قدیم مگر آج بھی چمچماتی نایاب رولس رائس، شیورولیٹ، فورڈ اور مرسیڈیز جیسی دیگر گاڑیاں فیصل مسجد کے سامنے قطار در قطار کھڑی نظر آئیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ ایسی گاڑیوں کو محض دیکھ کر ہی دل بھر سکتے کیونکہ یہ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ماه پہلے

مذہبی سکالروں نے ویڈیو گیم کیخلاف فتویٰ جاری کر دیا

پبلک نیوز: کردستان میں مذہبی سکالروں نے مشہور ویڈیو گیم 'پلیئر ان نونز بیٹل گراؤنڈ' کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا ہے۔

یونین آف اسلامک سکالرز ایک ایسا گروپ ہے جو عراقی کردستان میں اسلامی بنیادوں پر فتوے دیتا ہے تاہم کچھ امام اس پابندی کے خلاف ہیں۔ 'پلیئر ان نونز بیٹل گراؤنڈ' پوری دنیا میں مقبول ایک ویڈیو گیم ہے۔

کردستان یونین آف سکالرز کا کہنا ہے کہ یہ گیم بنیادی طور پر وقت کا ضیاء ہے۔ یہ گیم جب موبائل فونز پر کھیلی جائے گی تو اس سے بینائی پر بہت اثر پڑے گا، اس سے... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ماه پہلے

امریکا نے سورج کے قریب جانے کا ریکارڈ بنایا تو چین نے اپنا ہی مصنوعی سورج بنا ڈالا

پبلک نیوز: امریکا نے سورج کے قریب ترین پہنچے کا ریکارڈ بنایا تو چین کیسے پیچھے رہ سکتا تھا، چین نے اپنا ہی مصنوعی سورج بنا ڈالا۔

چین نے لامحدود توانائی کے حصول کی کوشش کے دوران مصنوعی سورج بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

مصنوعی سورج دراصل ایک ایٹمی ری ایکٹر ہے جو بالکل اسی انداز سے کام کرتا ہے جیسے سورج کام کرتا ہے۔ چین کے ہیفائی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل سائنس نے اس کا درجہ حرارت پہلی مرتبہ 10 ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ درجہ حرارت سورج کے مرکز... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ماه پہلے

سوشل میڈیا کی لو سٹوری رشتے میں تبدیل ہو گئی

لاہور (پبلک نیوز) محبت نے کیے سب فاصلے ختم، امریکی خاتون محبوب کے لیے پاکستان چلی آئی اور یوں سوشل میڈیا کی لو سٹوری رشتے میں تبدیل ہو گئی۔

محبت وہی ہے جو سات سمندر پار کر لے۔ امریکی خاتون میلانی لاہور کے رہائشی عمر فاروق کے عشق میں مبتلا ہو کر پاکستان چلی آئیں۔ عمر فاروق اور میلانی کا لیک سٹی میں نکاح ہوا۔

فار ایچ ادر کا کلیہ تو آپ نے سنا ہوگا آج دیکھ بھی لیجئے۔ 150 کلو وزن کے عمر فاروق کو ملیں 104 کلو وزن کی میلانی۔ عمر فاروق کو ویزہ نہ ملنے کے باعث میلانی ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ماه پہلے

انسانی شکل سے مشابہہ دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ورچوئل نیوز اینکر متعارف

پبلک نیوز: کیااب انسانی نیوز اینکرز کی ضرورت نہیں رہے گی؟ چین نے ہو بہو انسانی شکل سے مشابہہ دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ورچوئل نیوز اینکر متعارف کرا دیا۔

بولیویا کے شہر لاپاز میں خوشحالی کے لیے کھوپڑیوں کا دن منایا گیا۔ میلے میں شرکا نے کھوپڑیوں پر پھول چڑھائے،انہیں کھانا کھلایا۔

اڑنے والی گاڑی چین کے امپورٹ ایکسپو جا پہنچی، گاڑی کے فولڈ ایبل ونگز تین منٹ سے بھی کم وقت میں اسے ایک طیارے میں بدل دیتے ہیں۔

جنیوا میں 18 قیراط کےگلابی ہیرے کی انگوٹھ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے