امریکہ: تارکین وطن کو پناہ نہ دینے کا صدارتی حکم نامہ معطل

سان فرانسسکو (پبلک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تارکین وطن کے قیام کے محاذ پر بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ عدالت نے تارکین وطن کو پناہ دینے پر پابندی کا صدارتی حکم نامہ معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ عدالت نے تارکین وطن کو پناہ نہ دینے کا صدارتی حکم نامہ معطل کردیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس معاملے کی تفصیلی سماعت 19 دسمبر کو ہوگی اور اس وقت تک تارکینِ وطن کو پناہ دینے پر پابندی معطل رہے گی۔

<... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 گھنٹے پہلے

بارسلونا ٹرین حادثہ، 1 شخص ہلاک، 49 افراد زخمی

بارسلونا (پبلک نیوز) اسپین میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔ ایک شخص ہلاک، 49 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپین کے شہر بارسلونا سے کچھ فاصلے پر مسافر ٹرین  کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک 49 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت ٹرین میں ڈیڑھ سو مسافر سوار تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث پیش آیا۔

 شدید بارشوں کے بعد ریلوے ٹریک لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند ہو گیا تھا۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے... مزید پڑھیں
حارث افضل  4 گھنٹے پہلے

افغانستان کا امن ایک بار بھر تہہ و بالا، خودکش دھماکے میں 50 افراد جاں بحق

کابل (پبلک نیوز) افغانستان کا امن ایک بار بھر تہہ و بالا، کابل کے شادی ہال میں مذہبی اجتماع کے دوران خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی ہال میں منعقدہ مذہبی اجتماع میں خودکش دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میں علماء کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا۔ اجلاس کے دوران... مزید پڑھیں
حارث افضل  4 گھنٹے پہلے

پاکستان خطہ میں امریکا کا اتحادی، فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: پینٹاگون

واشنگٹن (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل پر امریکا کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔ ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر پنٹاگون کی وضاحتیں سامنے آگئیں، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امریکا کا اتحادی ہے۔ فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 

امریکی صدر اور وزارتِ دفاع کے بیانات میں تضاد، ایک نے پاکستان کے خلاف زہر اُگلا تو دوسرا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرتا رہا۔ ڈائریکٹر پریس آپریشنز پینٹاگون کرنل راب میننگ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 روز پہلے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، 4 کشمیریوں کو شہید

شوپیاں (پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کی انتہا، قابض فوج نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت تھم نہ سکی۔ بزدل بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری۔ قابض فورسز نے شوپیاں کا محاصرہ کیا اور ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں چار کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

شہادتوں کے بعد شوپیاں میں کشمیری مظاہرین سڑکوں پر آ گئے۔ قابض فورس... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 روز پہلے