سمندری طوفان 'جیبی' نے جاپان اور 'گورڈن' نے امریکہ میں تباہی مچا دی

(پبلک نیوز) امریکا اور جاپان شدید سمندری طوفان  کی لپیٹ میں ہیں۔ طاقتور سمندری طوفان 'جیبی' جاپان کے مغربی علاقے سے ٹکرا گیا۔ 'گورڈن' نامی طوفان نے امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی 25سالہ تاریخ کا سب سے بڑا سمندری طوفان 'جیبی' جاپان کے مغربی علاقہ سے ٹکرا گیا۔ کیٹیگری فائیو کے طوفان 'جیبی' کے مرکز کے قریب 260کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

جرمنی: مہاجرین کے خلاف مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

کیمنٹز (پبلک نیوز) جرمنی میں دائیں بازو کے نظریات کے حامل افراد نے مہاجرین کے خلاف مظاہرے کئے۔ ہزاروں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے، مختلف واقعات میں 18افراد زخمی ہو گئے۔

جرمنی کے شہر کیمنٹز میں مہاجرین کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہرے پر تشد شکل اختیار کرگئے۔ دائیں بازو کے سیاسی نظريات کے حامل افراد مہاجرين کے خلاف جبکہ دوسری طرف مہاجرین کے حق کے لیے کھڑؑے ہونے والے آمنے سامنے آ گئے۔

 

ہالینڈ کے پارلیمینٹرین نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا

 

پبلک نیوز: ہالینڈ کے پارلیمینٹرین نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا ہے۔ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ پاکستان کے احتجاج کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔

 

پاکستان کا احتجاج رنگ لے آیا، ہالینڈ کے پارلیمینٹرین نے سخت ردعمل کے بعد گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں فیکٹری کے گودام میں آ گ بھڑک اٹھی

 

میلبرن (پبلک نیوز) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک کیمیکل  فیکٹری کے گودام میں آ گ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے زہریلا دھواں فضا میں پھیل گیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک کیمیکل  فیکٹری کے گودام میں اچانک آ گ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے زہریلا دھواں علاقہ میں پھیل گیا۔ جبکہ اردگرد کے علاقہ سے شہری محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیے گئے۔

 

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم، وزیرخارجہ، اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی چیف آف آرمی اسٹاف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گے۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات بھی کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد کسی ملک کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے