بھارتی میجر گوگوئی سری نگر ہوٹل کیس میں مجرم قرار

سرینگر (پبلک نیوز) بھارتی میجر گوگوئی سری نگر ہوٹل کیس میں مجرم قرار۔ نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر میجر گوگوئی کا کورٹ مارشل بھی کیا جا سکتا ہے۔  گوگوئی کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے پر بھارت نے اعزاز بھی دیا تھا۔

بھارتی فوج کی جانب سے اعزاز پانے والے میجر گوگوئی، سری نگر کیس پر فوجی عدالت میں مجرم قرار دے دیئے گئے۔ عدالت نے میجر گوگوئی پر  فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا۔

23 مئی کو م... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ

جیکسن وِل (پبلک نیوز) امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ فلوریڈا میں ویڈیوگیم ٹورنامنٹ کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24سالہ وڈیوگیمر نے گیم میں شکست پر لوگوں پر فائرنگ کی پھر خودکشی کرلی۔

فلوریڈا کے شہر جیکسن وِل میں جاری آن لائن گیم ٹورنامنٹ کے ریجنل کوالیفائر راؤنڈ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ گیم بار سے فٹبال ویڈیو گیم مقابلے کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی کہ ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی۔ مسلح شخ... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے کابینہ کے اراکین عہدوں سے مستعفیٰ

کابل (پبلک نیوز) افغانستان میں غنی حکومت کو لگا بڑادھچکا، حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے کابینہ کے اہم اراکین نے عہدے سے استعفا دے دیا۔

تفصیلات کے مطانق افغانستان میں سیکیورٹی امور پر اختلافات کے باعث صدر اشرف غنی کی کابینہ کے چار اہم عہدے داران نے استعفیٰ دے دیا۔ وزیرِ دفاع طارق شاہ بہرامی، وزیرِ داخلہ وائظ  برمک، نیشنل ڈائریکٹریٹ سیکیورٹی کے سربراہ معصوم ستانکزئی سمیت قومی سلامتی  کے مشیر حنیف اتمر نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیا۔

حکومتی ترجمان کے... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

امریکی سینیٹرجان مکین81برس کی عمر میں انتقال کرگئے

واشنگٹن(پبلک نیوز) کینسر جان مکین کی"جان" نگل گیا، امریکی سینیٹر اکیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے، امریکی بحریہ میں پائلٹ اور ویتنام میں جنگی قیدی رہے۔ 2017ء سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے، انہوں نے اپنا علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا۔
امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں چل بسے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جان مکین نے علاج سے انکار کر دیا تھا۔ سینیٹر جان مکین 2017ء سے دماغ کے کینسر کےمرض میں مبتلا تھے۔ سینیٹر مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ اور ویت نام میں جنگی قیدی رہنے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب گرفتار

(پبلک نیوز) سعودی عرب نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب کو حکومتی  پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر لیا۔

سعودی عرب میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید امام کعبہ کو مہنگی پڑ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح الطالب کو سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹس اور تقریبات میں نامحرم مردوں اور عورتوں  کے گھلنے ملنے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد سعودی حکام نے انہیں گرفتار کرلیا۔

سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق، مذہبی شخصیات، علما اورمبلغین ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے