شہید کشمیری کی لاش کی بے حرمتی، وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

پبلک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کی شہادت اور شہید کشمیری کی  لاش کی بے حرمتی کرنے کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض فوج کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال ہے۔  تمام مارکیٹیں، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ، انسانی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

بھارتی قابض فوجی کے مظالم کے خلاف مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

(پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں 6نوجوانوں کی شہادت اور شہید کشمیری کی  لاش کی بے حرمتی کرنے کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض فوج کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال ہے۔ تمام مارکیٹیں، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ، انسانی حقوق... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

تیونس: حکمراں جماعت نے اپنے ہی وزیراعظم کومعطل کردیا

(پبلک نیوز) افریقی ملک تیونس میں حکمراں جماعت میں دراڑ پڑ گئی۔ حکمراں جماعت نے اپنے ہی وزیراعظم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم افریقی ملک تیونس میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔ حکمراں جماعت ندا نے صدر کے بیٹے اور وزیر اعظم کے درمیان اختلافات پر وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کردیا۔ ندا کی ڈسپلن کمیٹی نے مزید کارروائی کے لیے معاملہ پارٹی سربراہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم یوسف شاہد نے اگست 2016میں منصب سنبھالا تھا جس کے بعد ان کے صدر بیجی ال... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

مسلمان ملازمین کو نماز کی وجہ سے برطرفی پر نجی کپمنی کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانہ

کولوراڈو (پبلک نیوز) امریکا میں مسلمان ملازمین کو نماز کی وجہ سے برطرف کرنے پر نجی کپمنی کو ہرجانے ادا کرنے ادا کرنے کا اعلان۔ برطرف ملازموں کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

امریکا میں مسلمان ملازمین کو نماز پڑھنے کی سزا۔ کولوراڈو میں گوشت کی پیکنگ اورسپلائی کرنے والی مقامی کمپنی نے صومالیہ کے ملازمین کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی وجہ سے نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

ملازمین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے کمپنی سے برطرف کیے گئے تمام ملازمین پر شدید تحفظات... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

امریکا، فلپائن میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، درجنوں افراد ہلاک

واشنگٹن / منیلا(پبلک نیوز) امریکا اور فلپائن میں سمندری طوفانوں نے تباہی مچادی۔ فلپائن میں اب تک 28 جبکہ امریکا میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

سمندری طوفان منگ گھٹ کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو گئے، زیادہ تر ہلاکتیں شمالی صوبوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، کھمبے اور گیس اسٹیشنز گِر گئے جبکہ کئی عمارتیں منہدم ہو... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے