جاپان میں شدید طوفان، 10 افراد ہلاک،150 سے زائد زخمی

(پبلک نیوز) جاپان میں 25سال کے عرصہ میں آنے والا سب سے شدید طوفان کی زد میں آ گیا۔ مختلف حادثات میں 10افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ امریکا میں سمندری طوفان گورڈن  کے باعث ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

جاپان میں جیبی طوفان نے تباہی مچا دی، شیکوکو اور کینسائی کے علاقوں میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ 215کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے ہر چیز تہس نہس کر دی۔ 10لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں نے صدر کیخلاف بغاوت شروع کردی

واشنگٹن (پبلک نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکار اپنے ہی صدر کے مواخذے کے حامی۔ صدر کے اقدامات کو ملکی مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے سینئر اہلکار نے نیویارک ٹائمز میں مضمون لکھ کر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کر دی۔ ٹرمپ نے اداریہ لکھنے والے کو شناخت نہ ظاہر کرنے پر ڈرپوک قرار دے دیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کےاہلکاروں نے صدر کے خلاف بغاوت شروع کر دی۔ سینئر اہلکار نے امریکی اخبار میں مضمون لکھا، جس میں صدر کے اقدامات کو ملک کے خلاف قرار دے دیا، کہا اس وقت صدارت دو ٹریک پر چل رہی ہے۔... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

ٹیکس کے پیسوں سے طیارے کا استعمال، وزیراعظم  نیوزی لینڈ پر شدید تنقید

ویلنگٹن (پبلک نیوز) عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے طیارے کے استعمال کی گونج نیوزی لینڈ میں بھی۔ وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈن پر قومی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کر کے جہاز استعمال کرنے کا الزام لگ گیا۔

قومی خزانے سے اضافی پیسے خرچ کر کے ہوائی جہاز کیوں استعمال کیا؟ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا ایرڈن شدید تنقید کی زد میں آگئی۔ جیسنڈرا ایرڈن پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی خزانے سے50ہزار امریکی ڈالر خرچ کرکے ہوائی جہاز کا سفرکیا۔ تاہم جیسنڈرا ایرڈن نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ فضو... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

سعودی عرب میں نئے قانون سے ہلچل

ریاض (پبلک نیوز) سعودی عرب میں نئے قانون سے ہلچل مچ گئی۔ سعودی عرب میں کاروبار کرنا ہے تو 70فیصد مقامی شہریوں کو نوکریاں دینا ہوں گی۔

سعودی عرب میں کاروبار کرنا ہے تو 70فیصد مقامی شہریوں کو نوکریاں دینا ہوں گی۔ سعودی عرب میں نئے قانون کے بعد غیر ملکیوں نے اپنا کاروبار بند کرنا شروع کر دیا۔  مقامی ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے ڈیڈ لائن میں صرف 6روز باقی رہ گئے۔

سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے کاروبار کے لیے نیا قانون متعارف کر دیا۔ محکمہ لیبر کے نئے قانون کے... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

سربراہ حقانی نیٹ ورک جلال الدین حقانی انتقال کرگئے

(پبلک نیوز) حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے بیٹے سراج الدین حقانی نے موت کی تصدیق کر دی۔

افغانستان میں طالبان اور عسکری گروہوں میں انتہائی اثرورسوخ رکھنے والے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے۔ جلال الدین کافی عرصہ سے علیل تھے۔ ان کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے سراج الدین حقانی نے کی۔

80کی دہائی میں جلال الدین حقانی نے حقانی نیٹ ورک کی بنیاد رکھی اور افغانستان پر سوویت یونین کے قبضہ کے خلاف افغان... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے