چین، ملائیشیا کے وزرائے اعظم کے عمران خان سے رابطے، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

پبلک نیوز: چین اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے عمران خان سے رابطے کیے ہیں۔ وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی اور تعلقات کی بہتری کی امید ظاہر کی۔

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد کا خط بھیجا گیا۔ مہاتیرمحمد نے خط میں لکھا کہ انھیں یقین ہے کہ ملائشیا اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اتحاد اُمت کے لیےمل کر کام کریں گے۔

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔ منصب س... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

سیاست و معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، خطبہ حج

میدان عرفات (پبلک نیوز) ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آلِ شیخ یہ اہم اور مقدس فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے۔ اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز الشیخ نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا اللہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ تقویٰ اللہ اور رسول کے احکامات پر عمل سے مشروط ہے۔ تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم فلاح پاؤ۔ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ۔مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

انڈونیشیا پھر زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، 12افراد ہلاک

لومبوک (پبلک نیوز) انڈونیشیا کا جزیرہ لومبوک ایک بار پھر زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ اس بار 12 گھنٹے سے کم وقت میں دو شدید زلزلے آئے، جس میں 12افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک میں دو ہفتوں بعد پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پہلا زلزلہ اتوار کی صبح آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3ریکارڈ کی گئی۔ قریب 11گھنٹے بعد جزیرہ ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا، جس کی شدت 6.9ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد وقفہ وقفہ سے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

&... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

مکۃالمکرمہ میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مکۃالمکرمہ ( پبلک نیوز) حرم شریف میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب میں پُرانے غلاف کو اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کردیا گیا۔

خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کرنے کے لیے گورنر مکہ، سعودی اعلیٰ حکام، امام کعبہ، مسلم ممالک کے سفیر اور خصوصی نمائندے شریک ہوئے۔ حجاج کرام آج اہم مناسک حج اداکریں گے۔ خاہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کرنے کے لیے امام کعبہ الشیخ  عبدالرحمن السدیس، گورنرمکہ، سعودی حکام سمیت مسلم ممالک کےسفیروں نے شرکت کی۔

غ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

مناسک حج کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین منیٰ پہنچنا شروع

ریاض (پبلک نیوز) سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔ دنیا بھر سے آئےعازمین حج کے قافلے منیٰ پہنچنے گے۔ جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگی۔

مکہ مکرمہ کی فضائیں لبیک اللہم لبیک،لا شریک لک لبیک کی صداؤں سے گونجنے لگیں۔ دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج  لبیک اللہم لبیک،لا شریک لک لبیک کی  صدائیں لگاتے منیٰ روانہ ہو رہے ہیں۔ عازمین حج آج منیٰ میں قیام کریں گے۔

 دوسری طرف سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 5مقامی... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے