حملے نے نیوزی لینڈ کے اسلحہ قانون میں شدید مسائل کو بے نقاب کیا:کیوی وزیراعظم

کرائسٹ چرچ(پبلک نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملے نے ملک میں اسلحہ قانون میں شدید مسائل کو بے نقاب کیا، کابینہ نے اسلحہ قانون پر اصلاحات کے لیے اہم فیصلہ کر لیا، جس میں سیمی آٹومیٹک رائفلز پر پابندی شامل ہے۔

 

نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی، وزیرِاعظم آرڈرن نے مزید کہا کہ کرائسٹ چرچ حملہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا بدترین حملہ تھا، حملے نے نیوزی لینڈ کے اسلحہ قانون میں شدید مسائل ک... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

انتہا پسند بھارت کا متعصب چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا

اسلام آباد(رمیشہ قریشی) بھارتی بے حسی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی، نیوزی لینڈ مساجد حملوں کو بھی نفرت پسندی عیاں کرنے کا بہانہ بنا لیا، اقلیتوں کو حقوق دینے کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا، مودی سرکار نے بھارتی عوام کو کتنا انتہا پسند بنا دیا۔

 

انتہا پسند بھارت کا متعصب چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا ہے، بھارت سیکیولر ریاست ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر آج بھی بھارتی عوام اقلیتوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی انتہا پ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

چین میں لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی

پبلک نیوز: چین میں لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ صوبے بیشانزی کے شہر راﺅلنگ میں تودہ گرنے سے 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ متعدد زخمی اسپتال منتقل، درجنوں لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ دریا کنارے کئی گھر بھی پانی میں بہہ گئے۔

 

چین میں افسوسناک واقعے میں کئی افراد کی جانیں چلی گئیں۔ صوبہ شانزی کے شہر زاؤلنگ میں لینڈسلائیڈنگ کے واقعے میں 16 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کر دیا گیا۔ زخمی... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ماه پہلے

وقت آگیا کہ اسلحہ قوانین تبدیل، پولیس نظام میں اصلاحات لائیں: نیوزی لینڈ وزیراعظم


کرائسٹ چرچ(پبلک نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ مرکزی ملزم سکیورٹی اداروں کی واچ لسٹ پرموجود نہیں تھا۔ وقت آ گیا کہ اسلحہ قوانین تبدیل اور پولیس نظام میں اصلاحات لائیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے متاثرہ کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملوں پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہماری پہلی ترجیح جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تھی، دہشت گرد حملے میں پاکستان، ملائیشیا، ترکی اور انڈونیشیا کے افراد متاثر ہ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونٹی سے اظہارِ تعزیت کیا

کرائسٹ چرچ(پبلک نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ حملوں کے واقعہ پر مسلم کمیونیٹی سے سیاہ لباس پہن کر اظہارِ تعزیت کیا۔ نیوزی لینڈ وزیراعظم نے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا۔

 

کرائسٹ چرچ حملوں کے واقعہ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے سیاہ لباس پہن کر ملاقات کی، انہون نے کالا دوپٹا بھی سر پر اوڑھا اور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ مساجد حملے میں زخمی ہونے والے افرا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 ماه پہلے