خشوگی کے قتل کا حکم کس نے دیا، سعودی حکومت نام سامنے لائے: ترک صدر

انقرہ (پبلک نیوز) ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک سہولت کاروں کا بتایا جائے۔ گرفتار 18 افراد کو جانتے ہیں، ثبوت بھی موجود ہیں۔

صحافی جمال خشوگی کے قتل پر ترکی کے صدر طیب اردوان نے سعودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ترک صدر طیب اردوان نے خشوگی کے قتل پر کہا کہ قتل کا حکم کس نے دیا، سعودی حکومت اس کا نام سامنے لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خشوگی کی لاش کو کہاں چھپایا گیا، اس کی باقیات کو بھی فوراً سامنے لایا جائے۔

طیب اردوان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اور بھی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

چین کی حکومت اور عوام وزیراعظم پاکستان کے تاریخی دورہ کا انتظار کر رہے ہیں: چینی سفیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری میں ایک ذمہ دار ملک ہے۔ چین کو وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورے کا انتظار ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت اور عوام وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورے کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان عالمی برادری میں ایک ذمہ دار ملک ہے۔۔ نئی حکومت اہنے عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے اقتصادی اور صنعتی تعاون کے لیے چین پاک اقتصاد... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

امریکا نے8 طالبان رہنماؤں، دو ایرانی باشندوں پر پابندی عائد کر دی

پبلک نیوز: امریکا نے8 طالبان رہنماؤں سمیت دو ایرانی باشندوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ اثاثے بھی منجمدکردیئے ہیں۔ امریکا نے ایران سے مشروط مذاکرات کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور خلیج کے چھ ملکی اتحاد نے طالبان رہنماؤں اور ان کے سہولت کاروں سمیت دو ایرانی باشندوں پر پابندیاں لگا دیں۔ پابندیوں میں دو پاکستانی اور پانچ افغان طالبان شامل ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب ایران کی القدس فورس کے دو رہنماؤں پر بھی پابندیاں لگا دی گئیں۔

ایرانی رہنماؤں پرپابن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

پاکستانی مقیم مسیحیوں کیلئے مخصوص مالی امداد دی جائے گی: پوپ فرانسس

 

پبلک نیوز: پوپ فرانسس نے کیا ہے کہ اس سال مسیحیوں کے لیے مخصوص مالی امداد پاکستان میں مقیم مسیحیوں کو دی جائے گی۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پونٹی فیکل فاؤنڈیشن ایڈ ٹودی چرچ ان نیڈ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس سال امداد پاکستان میں آباد مسیحیوں کو دی جائے گی۔

 پوپ فرانسس نے سیاستدانوں کو ہٹلر سے تشبیہ دی اور کہا کہ ہٹلر نے بھی پسماندہ طبقات کے نام پر بنائی گئی پالیسیوں کی وجہ سے عروج حاصل کیا تھا۔مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ماه پہلے

جمال خشوگی کے قتل میں سعودی ولی عہد بھی ملوث ہو سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل میں ممکن ہے سعودی ولی عہد بھی ملوث ہوں، کیونکہ ملک کے تمام معاملات محمد بن سلمان ہی دیکھتے ہیں۔ خشوگی کے قتل سے سعودی ولی عہد بے خبر نہیں ہو سکتے۔

صحافی کے قتل میں امریکی صدر نے سعودی ولی عہد کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تمام معاملات سعودی ولی عہد چلارہے ہیں۔ جمال خشوگی کے قتل میں سعودی ولی عہد بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمال خشوگی کے قتل پر سعود... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے