صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی عرب پر عالمی دباؤ بڑھنے لگا

پبلک نیوز: ترکی میں سعودی قونصل خانے میں صحافی کی گمشدگی میں ملوث ہونے کے الزامات سعودی عرب نے مسترد کر دیے اور خبردار کیا کہ اگر سعودی عرب پر پابندیاں لگائی گئیں تو عالمی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی عرب پر عالمی دباؤ بڑھنے لگا۔ یورپ کے اہم ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے سعودی عرب سے جواب طلب کر لیا۔ سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں ممالک معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ گ... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 روز پہلے

سعودی سفارتخانے سے صحافی کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہو سکا

پبلک نیوز: استنبول میں سعودی سفارتخانے سے صحافی کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ برطانیہ اور امریکا، سعودی عرب میں منعقدہ کانفرنس سے بائیکاٹ پر غور کرنے لگے۔

سعودی صحافی کی گمشدگی کے بعد برطانیہ اور امریکا کا سعودی عرب میں منعقدہ اہم بین الاقوامی کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے پر غور شروع کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ اسٹیو منچن اور برطانیہ کے بین الاقوامی تجارتی سیکرٹری لائم فوکس 'ڈیووس اِن دی ڈیزرٹ'  کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

سعودی ولی... مزید پڑھیں
حارث افضل  6 روز پہلے

ملکہ برطانیہ کے گھر کی ایک اور شادی

لندن (پبلک نیوز) ملکہ برطانیہ کی پوتی یوجین پیاگھر سدھار گئیں۔ سینٹ جارج چیپل میں شادی کی محفل سجی۔ 850ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی شہزادی یوجین کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا۔ لندن میں پروقار تقریب سجی اور ملکہ برطانیہ کی پوتی یوجین اپنے پیا کی ہوگئیں۔

ڈین آف ونڈسرکے سامنے عہدوپیماں کرنے والے نوبیاہتے جوڑے کی خوشی دیدنی تھی۔ ہوتی بھی کیوں نہ دونوں کی محبت شاہی خاندان کی روایات سے زیادہ پکی  نکلی۔ سات سال قبل شروع ہونے وال... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے

امریکا میں طوفان 'مائیکل' کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 7، ہزاروں افراد بے گھر

پبلک نیوز: امریکا میں مائیکل نامی طوفان کی تباہ کاریاں جاری، مختلف ریاستوں میں طوفان 'مائیکل' کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 7ہو گئی جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔

سمندری طوفان مائیکل نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بدترین تباہی مچائی ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ 10 لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

جارجیا اور فلوریڈا کا خوبصورت ساحل اجاڑ بستی کا منظر پیش کر نے لگا۔ طوفان فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد شمالی کیرولائنا پہنچ گیا ہے۔ تاہم اس کی شدت پہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

سمندری طوفان "مائیکل" نے فلوریڈا کے بعد جارجیا کا رُخ کر لیا

پبلک نیوز: خطر ناک سمندری طوفان مائیکل نے فلوریڈا کے بعد جارجیا کا رُخ کر لیا، فلوریڈا میں طوفان کے نتیجے میں  دو افراد ہلاک اور کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا۔ طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز اسپین میں بھی شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے س... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے