امریکا کا روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

 

پبلک نیوز: امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ امریکا نے گزشتہ برس برطانیہ میں روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر روس پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھراضافہ کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ برس برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے معاملے پر روس پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

چین امریکا تجارتی جنگ میں شدت، چینی مصنوعات پر مزید اربوں ڈالر کے ٹیکس عائد

 

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کما کر رقم لے جاتے ہیں۔ چین اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ نئی محصولات کا نفاذ چین کی تمام درآمدات پر 1 ستمبر سے ہو گا۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے چین کی مزید 3 کھرب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان  کر دیا گیا ہے۔ نئی محصولات کا نفاذ چین کی تمام درآمدات پر 1 ستمبر سے ہو گا۔... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

امریکا نے ایرانی وزیرِ خارجہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

 

پبلک نیوز: امریکا نے ایرانی وزیرِ خارجہ کے ملک میں داخلے پر پابندیاں لگا دیں۔ اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی صدر نے پابندیوں کو بچگانہ عمل قرار دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے امریکا داخلے پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا کہنا تھا کہ جواد ظریف کے بین الاقوامی سفر پر بھی پابندیوں کی کوشش کی جائے گی، امریکا میں ان کے کوئی اثاثے ہیں تو منجمد ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا

 

پبلک نیوز: امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا۔ حمزہ بن لادن کے مارے جانے سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ اداروں کی بڑی کامیابی سامنے آگئی۔ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک ہوچکا ہے۔ حمزہ بن لادن کو اسامہ کا جانشین تصور کیا جاتا رہا۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق اس کی موت کی تصدیق اعلیٰ امریکی عہدیداروں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

امریکی تاریخ میں ہیکنگ کا سب سے بڑا واقعہ، 10 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس ہیک

 

پبلک نیوز: امریکا میں ہیکرز کا بڑا حملہ، 10 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے۔ ہیکرز نے اہم اور حساس سرکاری اکاؤنٹس بھی نہ بخشے۔

 

امریکی تاریخ میں ہیکنگ کا سب سے بڑا واقعہ۔ امریکا اور کینیڈا کے صارفین کے 10 کروڑ سے زائد اکاونٹس ہیک ہوگئے۔ ہیکرز نے  امریکی بینک 'کیپیٹل ون' کے اکاؤنٹ ہیک کیے۔


کیپٹل ون کے مطابق ہیک شدہ اکاؤنٹس میں کمپنیوں اور انفرادی صارفین کی اہم تفصیلات جیسے نام، ایڈریس اور فون نمبر سمیت سوشل سیکیورٹی،... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے