ایران جوہری معاہدہ سے دستبردار، امریکہ نے نئی پابندیاں عائد کر دیں

پبلک نیوز: ایران جوہری معاہدے کی اہم شرائط سے دستبردار، ایرانی وزیرِ خارجہ کی تصدیق، امریکی کی جانب سے ایران کے دھاتی شعبوں پر نئی پابندیاں عائد۔

 

تفصیلات کے مطابق ایران جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری کے ایک سال بعد 2015 میں طے ہونے والے معاہدے کی اہم شرائط سے جزوی طور پر نکل گیا۔

روسی ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے واضح کر دیا کہ ڈیل میں شامل یورپی ممالک اگر معاہدے کی پاسداری کریں تو ایران بھی اپنی ذمہ داریوں کی یقی... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ماه پہلے

امریکا، ایران کشیدگی میں اضافہ، امریکی جنگی بحری بیڑا مشرق وسطی میں تعینات

پبلک نیوز: امریکا نے مشرق وسطی کے پانیوں میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن اور بمبار ٹاسک فورس کو تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا مگر امریکا یا اس کے اتحادیوں کے خلاف کوئی حملہ ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی۔ ایران کے تندوتیز بیانات کے بعد امریکا کا مشرق وسطی کے مرکزی کمان کے علاقے میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ای... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ماه پہلے

چین، امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید کشیدگی کا خدشہ

پبلک نیوز: چین اورامریکااکے درمیان تجارتی جنگ میں مزید کشیدگی آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں دراڑ پڑ گئی۔ صدر ڈونلڈٹرمپ نے چین کی 200 بلین ڈالرکے مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکااورچین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں ایک بار پھرتعطل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے چین کی 200 بلین ڈالر کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی صدر کے بیان پر چین نے بھی شدید نا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

ماسکو: ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، 2 بچیوں سمیت41مسافر ہلاک

پبلک نیوز: ماسکو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت  41 مسافر ہلاک ہو گئے، 33 مسافروں کو بچا لیا گیا۔

 

روس میں طیارے کو افسوسناک حادثہ پیش آیا، ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق طیارے کے کیپٹن نے اڑان کے کچھ دیر بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی۔ اس دوران سخوئی سپر جیٹ طیارے کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران کئی مسافروں نے ایمرجنسی دروازے اور سلائیڈز کی مدد سے نیچے... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ماه پہلے

وینزویلا میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 اہم فوجی آفیسرز ہلاک

پبلک نیوز: وینزویلا میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 اہم فوجی آفیسرز ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ دارالحکومت سے باہر ایک علاقے سے ملا۔

 

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سے فوجی افسران کو لے کر سان کارلوس کے لیے اُڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 اہم فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔

 

حادثے میں 2 میجرز، 3 ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ماه پہلے